Inquilab Logo

اکشے کمار نے اردن میں کوریوگرافر بوسکو مارٹیس کے ساتھ رقص کیا

Updated: February 03, 2024, 5:05 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

’’بڑ ے میاں چھوٹے میاں‘‘میں اکشے کمار کے ساتھ ٹائیگر شروف اور پرتھوی راج سوکمارن بھی نظر آئیں گے۔

Akshay Kumar and Tiger Shroff. Photo: INN
اکشے کمار کے ساتھ ٹائیگر شروف۔ تصویر : آئی این این

۲۰۰۷ ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’’ویلکم ‘‘ کے مشہور گانے ’’اونچا لمبا قد ‘‘ کو حال ہی میں دوبارہ اکشے کمار اور کوریوگرافر بوسکو مارٹیس رقص کرتے ہوئے نظر آئے۔ انسٹاگرام پر شیئر ویڈیو میں دونوں کو اپنے بہترین اور جاذب نظر لباس میں اس گانے پر رقص کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اکشے اور بوسکو اردن میں فلم ’’بڑے میاں چھوٹے میاں‘‘ کی شوٹنگ کررہے ہیں۔ بوسکو نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’’اکشے کمار سر کے ساتھ کام کرنا ہمیشہ ہی اچھا لگتا ہے! اور اس طر ح ہم اس ’’اونچا لمبا قد‘‘ بناتے ہیں۔ بہت شکریہ سر، ہم سب کو صحت مند زندگی گزارنےاور مشکل  وقت میں ہنسانے کیلئے، لو یو سر۔ ‘‘

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Bosco Martis (@boscomartis)

 کترینہ کیف نے سب سے پہلے ویڈیو پرہارٹ کا ایموجی کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’بہت مزہ آیا اس گانے پر۔ ‘‘

اکشے کمار کے علاوہ فلم میں ٹائیگر شروف بھی مرکزی کردار میں ہیں۔ کچھ دن پہلے بوسکو مارٹیس نے ٹائیگر شروف کے ساتھ رقص کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کیا تھا۔ دونوں نے رتیک روشن اور دپیکا پڈوکون کی ’’ فائٹر‘‘ کے گانے ’’عشق جیساکچھ‘‘ پر ساتھ میں رقص کیا تھا۔ ٹائیگر شراف نے’’فائٹر‘‘ کے ہدایتکار سدھانت آنند، رتیک روشن اور نغمہ نگار وشال ددلانی اور شیکھر راجیویانی کو ویڈیو میں ٹیگ کرتے ہوئے ہارٹ اور فائر کے ایموجی کے ساتھ لکھا کہ ’’ایک ماسٹر کے ساتھ ! فائٹر کی طرف سے پوری ٹیم کوبہت بہت مبار ک ہو۔ ‘‘

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Tiger Shroff (@tigerjackieshroff)

تاہم، اکشے کمار نے بھی شوٹنگ کے اس خوبصورت لمحوں پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے اپنی اور ٹائیگر شروف کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’شکریہ اردن نہ بھولنے والی شوٹنگ کے تجربہ کے لئے! جو محبت اردن کے لوگوں نے’’ بڑے میاں چھوٹے میاں‘‘ سے کی پوری ٹیم کو دکھائی ہے وہ میں ہمیشہ یاد رکھوں گا۔‘‘

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Akshay Kumar (@akshaykumar)

یہ فلم سنیما گھروں میں ۲۰۲۴ء میں عید پر ریلیز ہوگی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK