Inquilab Logo Happiest Places to Work

اکشے کمار کا ’’حیوان‘‘ اوتار: ’’میرے کردار میں کوئی گرے شیڈ نہیں، وہ مکمل طور پر برا ہے‘‘

Updated: August 12, 2026, 9:05 PM IST | Mumbai

پریہ درشن کی بہت زیادہ انتظار کی جانے والی فلم ’’حیوان‘‘ کا ٹیزر آج ریلیز کر دیا گیا ہے۔ ٹیزر میںاکشے کمار بالکل مختلف اور خوفناک انداز میں نظر آ رہے ہیں۔ فلم میں وہ پہلی بار ایک مکمل طور پر منفی کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے۔

Akshay Kumar.Photo:INN
اکشے کمار۔تصویر:آئی این این

پریہ درشن کی بہت زیادہ انتظار کی جانے والی فلم ’’حیوان‘‘ کا ٹیزر آج ریلیز کر دیا گیا ہے۔ ٹیزر میںاکشے کمار بالکل مختلف اور خوفناک انداز میں نظر آ رہے ہیں۔ فلم میں وہ پہلی بار ایک  مکمل طور پر منفی کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے۔ بینی پہنے اکشے کمار کا نیا روپ اور ان کا انتہائی سنجیدہ و پُراسرار انداز فلم کے لیے ناظرین کی دلچسپی بڑھا رہا ہے۔ ٹیزر لانچ کے بعد اکشے کمار نے اپنے کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ سے پردۂ سیمیں پر ایک  سائیکو کردار  ادا کرنا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا ’’جیسا کہ فلم کا نام ہے، میں ’’حیوان‘‘ کا کردار ادا کر رہا ہوں اور میرے کردار میں کوئی گرے شیڈ نہیں ہے۔ وہ مکمل طور پر برا ہے۔ میں ہمیشہ سے پردے پر ایک سائیکو کا کردار ادا کرنا چاہتا تھا۔‘‘اکشے نے مزید کہا کہ یہ فلم انہیں بطور اداکار خود کو ایک بار پھر چیلنج کرنے کا موقع دے رہی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:جنت زُبیرنے ممبئی کے خوبصورت اور پرتعیش مکان کی جھلک مداحوں کو دکھائی

ان کے مطابق گزشتہ چار پانچ فلموں میں انہوں نے مختلف اصناف کے کردار ادا کرنے کی کوشش کی، جن میں کامیڈی، ہارر، ایکشن اور ڈراما  شامل ہیں۔ لیکن ’’حیوان‘‘ میں پہلی مرتبہ وہ مکمل طور پر منفی کردار میں نظر آئیں گے۔  اکشے کمار نے کہا’’مجھے مسلسل خود کو چیلنج کرنا پسند ہے اور ’’حیوان‘‘ میرے لیے وہی چیلنج ہے۔‘‘ اداکار کا کہنا ہے کہ منفی کردار ادا کرنا ان کے لیے ایک نیا تجربہ ہے اور وہ اس کردار کے ذریعے اپنی اداکاری کا ایک مختلف پہلو ناظرین کے سامنے لانا چاہتے ہیں۔
  فلم کے ہدایت کارپریہ درشن   نے بتایا کہ’ ’حیوان‘‘ کے لیے اکشے کمار کا انتخاب کس طرح ہوا۔ پریہ درشن کے مطابق انہوں نے فلم ’’بھوت بنگلہ‘‘ کے سیٹ پر اکشے کو بینی پہنے دیکھا اور انہیں ان کا یہ روپ فوراً پسند آ گیا۔ انہوں نے بتایا کہ جب وہ ’’حیوان‘‘ کی کہانی بیان کر رہے تھے تو ابتدا میں انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ اکشے کمار منفی کردار ادا کریں گے۔ لیکن جب اکشے نے خود ان سے پوچھا کہ’’کیا میں یہ کردار کر سکتا ہوں؟‘‘  تو وہ حیران رہ گئے۔ پریہ درشن کا خیال تھا کہ اکشے کو اس کردار میں دیکھ کر ناظرین کو ان کی شخصیت اور اداکاری کا ایک بالکل نیا انداز دیکھنے کو ملے گا۔

یہ بھی پڑھئے:ملیکا شیراوت کا دعویٰ:’’ ٹام کروز کو مجھ پر’ کرش‘ ہے، میں آپ کو ہماری ویڈیوز دکھا سکتی ہوں‘‘

یہ نفسیاتی تھرلر اکشے کمار اور سیف علی خان کو ایک تاریک، پُراسرار اور سنسنی خیز دنیا میں ایک ساتھ لے کر آ رہی ہے۔ دونوں بڑے اداکاروں کی یہ میگا کولیبریشن فلم کی سب سے بڑی خاص باتوں میں شمار کی جا رہی ہے۔ فلم میں اکشے کا مکمل منفی اور خطرناک روپ جبکہ سیف علی خان کا کردار کہانی میں مزید سنسنی اور تجسس پیدا کرتا نظر آئے گا۔ پریہ درشن کی ہدایت کاری میں بننے والی ’’حیوان‘‘ ۱۱؍ستمبر کو سنیما گھروں میں ریلیز  ہونے والی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK