بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی فلم سرپھرانے اپنے پہلے ویک اینڈ کے دوران ہندوستانی مارکیٹ میں ۱۲؍کروڑ روپے کی کمائی کرلی ہے۔
EPAPER
Updated: July 16, 2024, 12:33 PM IST | Agency | Mumbai
بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی فلم سرپھرانے اپنے پہلے ویک اینڈ کے دوران ہندوستانی مارکیٹ میں ۱۲؍کروڑ روپے کی کمائی کرلی ہے۔
بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی فلم سرپھرانے اپنے پہلے ویک اینڈ کے دوران ہندوستانی مارکیٹ میں ۱۲؍کروڑ روپے کی کمائی کرلی ہے۔ اکشے کمار، پریش راول، رادھیکا مدان اور سیما بسواس جیسےشاندارفن کاروں سے سجی سرپھرا کیپٹن گوپی ناتھ کی کتاب سمپلی فلائی سے متاثر ہے۔ یہ فلم دیہی مہاراشٹرمیں ایک ٹیچرکےبیٹے ویر جگن ناتھ مہاترے (اکشے کمار) کے سفر کوپیش کرتی ہے، جو ہندوستان میں ہوائی سفر میں انقلاب لانے کے لیے تمام مشکلات پرقابوپاتاہے۔ سودھا اور شالنی اوشا دیوی کی تحریر کردہ، پوجا تولانی کے مکالموں اور جی وی پرکاش کمار میوزیکل، سرپھرا کو ارونا بھاٹیہ (کیپ آف گڈ فلمز)، ساؤتھ کے سپر اسٹار سوریہ اور جیوتکا (۲؍ڈی انٹرٹینمنٹ) اور وکرم ملہوترا (ابنڈنٹیا انٹرٹینمنٹ)نےپروڈیوس کیاہے۔ فلم ’سرپھرا‘۱۲؍ جولائی کو ریلیز ہوئی ہے۔
فلم سرپھرا اکشے کمارکی ۱۵۰؍ویں فلم ہے۔ ’سرپھرا‘نےپہلےدن ملک بھر میں ۲ء۵؍کروڑ روپے کا کلیکشن کیا۔ ریلیز کے دوسرے دن فلم کے کلیکشن میں اچھال دیکھنے کو ملا۔ دوسرے دن فلم نے۴ء۲۵؍ کروڑ روپے کی کمائی کی۔ تیسرے دن۵ء۲۵؍کروڑ کابزنس کیا۔ اس کے ساتھ ہی فلم سرپھرا نے اپنے پہلے ویک اینڈ کے دوران۳؍دنوں میں ہندوستانی مارکیٹ میں ۱۲؍کروڑ روپے کما لیے ہیں۔