Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستانی سنیما فیملی ڈراموں کی طرف لوٹ رہا ہے:اکشے اوبیرائے

Updated: August 24, 2025, 10:05 PM IST | Mumbai

ہندوستانی سنیما ایک بار پھر جذبات، ہنسی اور محبت کی طرف لوٹ رہا ہے۔ دریں اثنا اداکار اکشے اوبرائے فلم `’سنی سنسکاری کی تلسی کماری‘ کے ساتھ بڑے پردے پر لوٹ رہے ہیں۔ اکشے کے لیے یہ فلم صرف ایک اور بڑی تفریحی فلم نہیں ہے بلکہ ہندوستانی کہانی کہنے کے اس خاص انداز کی واپسی کی علامت ہے۔

Akshay Oberoi. Photo: INN
 اداکار اکشے اوبرائے۔ تصویر: آئی این این

ہندوستانی سنیما ایک بار پھر جذبات، ہنسی اور محبت کی طرف لوٹ رہا ہے۔ دریں اثنا  اداکار اکشے اوبرائے فلم `’سنی سنسکاری کی تلسی کماری‘  کے ساتھ بڑے پردے پر لوٹ  رہے ہیں۔ یہ ایک فیملی کامیڈی فلم ہے، جسے دھرما پروڈکشن نے پروڈیوس کیا ہے۔ فلم میں ورون دھون اور جھانوی کپور مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں اور اس کے ہدایتکار ششانک کھیتان ہیں۔ فلم ۲؍ اکتوبر۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی۔
اکشے کے لیے یہ فلم صرف ایک اور بڑی تفریحی فلم نہیں ہے بلکہ ہندوستانی کہانی کہنے کے اس خاص انداز کی واپسی کی علامت ہے۔ اکشے کہتے ہیں کہ    طویل عرصے سے، ہم نے سوچا کہ فیملی شائقین نے تھیٹرس میں آنا بند کر دیا ہے لیکن سچ یہ ہے کہ وہ صحیح کہانیوں کا انتظار کر رہے تھے۔ صاف ستھری، دل کو گرما دینے والی، تفریحی اور جذباتی فلمیں حقیقی ہندوستانی سنیما ہیں  اور میرے خیال میں `سنی سنسکاری کی تلسی کماری  اسے خوبصورتی سے پیش کرتی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: نورا فتحی کی فلم ’اُف یہ سیاپا‘ کی پہلی جھلک

`ستارے زمین پر اور `میٹرو ان دنوں  جیسی حالیہ فلموں نے نسل در نسل شائقین کو جوڑ دیا ہے اور ثابت کیا ہے کہ  شائقین اب ایک بار پھر متعلقہ، جذباتی اور اچھی کہانیوں کو اپنا رہے ہیں۔ اکشے نے مزید کہا کہ ’’اس تبدیلی کا اصل سہرا فلمسازوں کے سر جاتا ہے۔ انہوں نے رشتوں، خاندان، محبت اور خوشی پر مبنی کہانیوں پر انحصار کیا ہے۔ یہ صرف پرانی یادوں کی   تجدیدنہیں ہے بلکہ ایک ارتقاء ہے۔ سامعین بدل رہے ہیں، لیکن ہندوستانی جذبات سے ان کی محبت اب بھی اتنی ہی گہری ہے۔‘‘
اکشے، جو کمرشیل اور انڈی سنیما میں مسلسل توازن رکھتے ہیں، کہتے ہیں کہ فلم کی شوٹنگ کا ماحول اتنا ہی پرلطف، متحرک اور جوش سے بھرا ہوا تھا جتنا کہ خود فلم۔  یہ ایک صاف ستھری فلم ہے۔ ایک جسے آپ اپنے والدین کے ساتھ بیٹھ کر دیکھ سکتے ہیں  ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK