امریکہ کے مشہور اداکار الپچینو پوپ لیو چہارم سے ملاقات کرنے والے پہلے ہالی ووڈ اسٹار بن گئے ہیں- پوپ لیو چہارم سے ان کی ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں-
EPAPER
Updated: June 17, 2025, 10:14 PM IST | Vatican
امریکہ کے مشہور اداکار الپچینو پوپ لیو چہارم سے ملاقات کرنے والے پہلے ہالی ووڈ اسٹار بن گئے ہیں- پوپ لیو چہارم سے ان کی ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں-
ہالی ووڈ کے لیجنڈ ال پچینو ویٹیکن سٹی جانے اور پوپ لیو چہارم سے ملاقات کرنے کے بعد سے سرخیوں میں ہے- انہوں نے
پوپ لیو چہارم سے ملاقات بھی کی- تاہم، وہ پوپ لیو سے ملاقات کرنے والے پہلے ہالی ووڈ اداکار بن گئے ہیں- فلم پروڈیوسر اینڈریا نروولینو نے اپنے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار پوپ لیو چہارم سے گفتگو کر رہے ہیں-
یہ بھی پڑھئے: راکیش ماریا کی بائیوپک پر کام کرنے کے بعد روہت شیٹی "گول مال ۵" پر کام کریں گے
ورائٹی کے ذریعے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ "فلم کی ٹیم کیلئے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جو تصویر کھینچنے کے موقع سے کہیں زیادہ تھا-" یہ دورہ ال پچینو کی اگلی فلم "مسیراتی: دی بردرس" کے تعلق سے تھا جس میں انہوں نے بزنس مین وینسینزو ویکارو کا کردار نبھایا ہے- اس فلم کی ہدایتکاری آسکر یافتہ بوبی موریسکو نے کی ہے جس میں اینتھونی ہوپ کنس، انڈی گارسیا، جیسیکا البا، مشیل مورون اور دیگر نے اداکاری کی ہے- فی الحال اٹلی میں اس فلم کی شوٹنگ جاری ہے-
کچھ الفریڈو جیمس پچینو کے متعلق
الفریڈو جیمس پچینو کی پیدائش ۲۵؍ اپریل ۱۹۴۰ء میں ہوئی تھی- ان کا شمار امریکہ کے مشہور اداکاروں میں ہوتا ہے-