Inquilab Logo Happiest Places to Work

راکیش ماریا کی بائیوپک پر کام کرنے کے بعد روہت شیٹی "گول مال ۵" پر کام کریں گے

Updated: June 16, 2025, 9:00 PM IST | Mumbai

جان ابراہم کے ساتھ راکیش ماریا کی سوانحی فلم پر کام کرنے کے بعد روہت شیٹی "گول مال ۵" پر کام کریں گے۔ "گول مال ۵" کی شوٹنگ فروری مارچ ۲۰۲۶ء میں شروع ہوسکتی ہے جبکہ فلم ۲۰۲۷ء کے پہلے نصف میں ریلیز کی جاسکتی ہے۔

Rohit Shetty with former Police Commissioner Rakesh Maria. Photo: INN.
روہت شیٹی، سابق پولیس کمشنر راکیش ماریا کےساتھ۔ تصویر: آئی این این۔

"سنگھم اگین" کے ناکام ہونے کے بعد روہت شیٹی اپنی اگلی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو ممبئی کے سابق پولیس کمشنر راکیش ماریا کی زندگی پر مبنی ہوگی۔ اس فلم میں جان ابراہم مرکزی کردار نبھائیں گے۔ حال ہی میں جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ راکیش ماریا کی زندگی پر مبنی سوانحی فلم کی شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد روہت شیٹی اپنی اگلی فلم "گول مال ۵" کی شوٹنگ کی شروعات کریں گے جس میں اجے دیوگن، ارشد وارثی، تشار کپور،  شریاس تلپڈے اور کنال کھیمو نظر آئیں گے۔ شوٹنگ کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے پنک ویلا کو ایک ذرائع نے بتایا ہے کہ فی الحال روہت شیٹی راکیش ماریا کی زندگی پر مبنی سوانحی فلم کی شوٹنگ کریں گے جس میں جان ابراہم  مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ اس فلم کی شوٹنگ ستمبر ۲۰۲۵ء میں مکمل کر لی جائے گی اور فلم ساز فلم کی ایڈیٹنگ امسال کے آخر میں مکمل کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ فلم ۲۰۲۶ ءمیں ریلیز کی جاسکتی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: کے کے مینن کی مشہور سیریز "اسپیشل اوپس" سیزن ۲؍ کا ٹریلر ریلیز

ذرائع نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا ہے کہ فلم کی پانچویں قسط کا بنیادی پلاٹ تیار کر لیا گیا ہے اور فی الحال اسکرین پلے پر کام جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق اسکرپٹ رائٹرز کی ٹیم "گول مال ۵" کی اسکرپٹ پر کام کر رہی ہے جو ستمبر ۲۰۲۵ ء میں مکمل کرلی جائے گی ۔ "گول مال ۲۰۲۷ء کے پہلے نصف میں ریلیز کی جاسکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK