• Fri, 23 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

الکاراز نے تاریخ رقم کر دی، جوکووچ، ندال اور فیڈرر کو پیچھے چھوڑا

Updated: January 23, 2026, 4:05 PM IST | Melbourne

کورینٹن ماؤٹیٹ کے خلاف فتح کے ساتھ آسٹریلین اوپن کے چوتھے راؤنڈ میں پہنچنے والے اس ہسپانوی کھلاڑی کا میجر مقابلوں میں ریکارڈ۱۳۔۸۷؍ ہے، جو اوپن ایرا میں پہلے ۱۰۰؍ میچوں میں بہترین آغاز کے لیے بیورن بورگ کے ریکارڈ کے برابر ہے۔

Alcaraz.Photo:INN
کارلوس الکاراز۔تصویر:آئی این این

گرینڈ سلیم کی سطح پر ۱۰۰؍ میچ مکمل کرنے کے بعد کارلوس الکاراز نے ایک ایسا شاندار ریکارڈ قائم کیا ہے، جس نے انہیں عظیم کھلاڑیوں کی صف میں لا کھڑا کیا ہے۔ جمعہ کے روز کورینٹن ماؤٹیٹ کے خلاف فتح کے ساتھ آسٹریلین اوپن کے چوتھے راؤنڈ میں پہنچنے والے اس ہسپانوی کھلاڑی کا میجر مقابلوں میں ریکارڈ۱۳۔۸۷؍ ہے، جو اوپن ایرا میں پہلے ۱۰۰؍ میچوں میں بہترین آغاز کے لیے بیورن بورگ کے ریکارڈ کے برابر ہے۔

الکاراز نے اس معاملے میں رافیل ندال اور جان میکنرو جیسے عظیم کھلاڑیوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، جن کا اپنے پہلے  ۱۰۰؍گرینڈ سلیم میچوں میں ریکارڈ ۱۴۔۸۴؍ تھا۔ اے ٹی پی رینکنگ میں عالمی نمبر ایک رہنے والے الکاراز اب ایک ایسا معیار قائم کر رہے ہیں، جہاں کھیل کے بڑے بڑے نام بھی اتنی جلدی نہیں پہنچ سکے تھے۔

یہ بھی پڑھئے:انڈونیشیا: غاروں میں ۶۷؍ ہزار ۸۰۰؍ سال پرانا دنیا کا قدیم ترین راک آرٹ دریافت

نوواک جوکووچ، جو۲۴؍ مرتبہ گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے والے ریکارڈ ہولڈر اور میلبورن میں ۱۰؍ بار کے چیمپئن ہیں، انہوں نے اپنے پہلے ۱۰۰؍ گرینڈ سلیم میچوں میں ۲۱۔۷۹؍ کا ریکارڈ بنایا جبکہ سوئس لیجنڈ راجر فیڈرر نے ۲۲۔۸۰؍ کا ریکارڈ قائم کیا۔ الکاراز کے حریف یانک سِنر نے گزشتہ سال ومبلڈن میں اپنا ۱۰۰؍واں میجر میچ (۱۹۔۸۱) کھیلا تھا، جو اتفاق سے چیمپئن شپ میچ میں خود الکاراز کے خلاف تھا اور اس مقابلے میں اطالوی کھلاڑی نے کامیابی حاصل کی تھی۔

یہ بھی پڑھئے:شاہ رخ خان کی ’’کنگ‘‘ کرسمس ۲۰۲۶ء پر ریلیز ہوسکتی ہے، سدھارتھ نے اشارہ دیا

محض ۲۲؍سال کی عمر میں الکاراز چھ بار کے گرینڈ سلیم چیمپئن ہیں اور اس پندرہ روزہ ایونٹ میں مزید تاریخ رقم کرنے کے درپے ہیں۔ اگر وہ اپنا پہلا آسٹریلین اوپن خطاب جیتنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو وہ کیریئر گرینڈ سلیم مکمل کر لیں گے اور یہ کارنامہ انجام دینے والے تاریخ کے سب سے کم عمر کھلاڑی بن جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK