بالی ووڈ اداکار علی فضل نے مرزا پور: دی فلم سے اپنے مقبول رول گڈّو بھیا کی پہلی جھلک شیئر کرکے مداحوں کو کافی پُرجوش کر دیا ہے۔ فلم کی اس پہلی جھلک پر مبنی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔
EPAPER
Updated: December 24, 2025, 10:22 PM IST | Mumbai
بالی ووڈ اداکار علی فضل نے مرزا پور: دی فلم سے اپنے مقبول رول گڈّو بھیا کی پہلی جھلک شیئر کرکے مداحوں کو کافی پُرجوش کر دیا ہے۔ فلم کی اس پہلی جھلک پر مبنی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔
بالی ووڈ اداکار علی فضل نے مرزا پور: دی فلم سے اپنے مقبول رول گڈّو بھیا کی پہلی جھلک شیئر کرکے مداحوں کو کافی پُرجوش کر دیا ہے۔ فلم کی اس پہلی جھلک پر مبنی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔ یہ ہندوستانی تفریحی دنیا کا ایک تاریخی لمحہ ہے، کیونکہ مرزا پور ہندوستان کی پہلی ایسی ویب سیریز بن گئی ہے جو اب مکمل طور پر سنیما کی دنیا میں قدم رکھ رہی ہے۔
اس فلم کی شوٹنگ اس وقت راجستھان کے جیسلمیر کی خوبصورت لوکیشنز پر جاری ہے۔ علی فضل کی شیئر کی گئی مختصر مگر طاقتور ویڈیو سیٹ پر گڈّو بھیا کی شناخت بن چکی پیچھے سے چلنے والی مخصوص چال کو دکھاتی ہے۔ بغیر کسی مکالمے کے، صرف ان کی موجودگی ہی گڈّو بھیا کی طاقت، رعب و دبدبہ اور سختی کو ایک بار پھر زندہ کر دیتی ہے۔
یہ جھلک صاف اشارہ کرتی ہے کہ فلم پہلے سے کہیں زیادہ بڑے پیمانے پر، زیادہ ڈرامے اور شاندار سینمائی انداز کے ساتھ پیش کی جائے گی۔ اس سے ناظرین کے تجسس میں مزید اضافہ ہو گیا ہے کہ آگے کیا دیکھنے کو ملے گا۔ خوشی کا اظہار کرتے ہوئے علی فضل نے کہا کہ گڈّو بھیا کی دنیا میں واپس جانا ہمیشہ ایک گہرا تجربہ ہوتا ہے۔ اس کردار میں ایک خاص وزن ہے، ایک ایسی خاموشی جو الفاظ سے زیادہ کافی کچھ کہہ جاتی ہے۔ جیسلمیر میں شوٹنگ سے کہانی کو ایک نیا رنگ ملا ہے اور یہ تو بس ایک چھوٹی سی جھلک ہے۔ آگے بہت کچھ آنے والا ہے اور میں بڑے پردے پر ناظرین کو اس کے دیدار کروانے کا بے صبری سے انتظار کر رہا ہوں۔
یہ بھی پڑھئے:رونالڈو کی سعودی عرب میں پرتعیش ولاز کے مالک بننے کے بعد تصاویر وائرل
میگا اسٹار اللو ارجن اورتری وکرم کی سپرہٹ جوڑی ایک بار پھرساتھ نظر آئے گی
جنوبی ہندوستانی فلموں کے میگا اسٹار اللو ارجن اور فلم ساز تری وِکرم سری نیواس کی سپرہٹ جوڑی ایک بار پھر مائتھولوجیکل ایپک میں ساتھ نظر آ سکتی ہے۔ یہ دونوں کی چوتھی فلم ہوگی اور خاص بات یہ ہے کہ یہ پروجیکٹ ایک شاندار مائتھولوجیکل ایپک ہونے جا رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ اہمیت کا حامل فلمی منصوبہ اللو ارجن کے لیے خاص طور پر لکھی گئی ایک طاقتور اسکرپٹ پر مبنی ہوگا۔ اللو ارجن اور تروکرم کی جوڑی کا ٹریک ریکارڈ شاندار رہا ہے۔ دونوں نے مل کر کئی سپرہٹ اور بلاک بسٹر فلمیں دی ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:اسٹرینجر تھنگزکو۲ء۱؍بلین مرتبہ دیکھا گیا اور اس کی گنتی جاری ہے
فلم انڈسٹری کے ذرائع کے مطابق یہ فلم اب تک کے سب سے بڑے پیمانے پر بنائی جائے گی۔ اس کا بجٹ ایک ہزار کروڑ روپے سے زائد بتایا جارہا ہے، جو اسے ہندوستانی سنیما کی سب سے مہنگی اور اہم مائتھولوجیکل فلموں میں سے ایک بنا دے گا۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ فلم مضبوط کہانی، شاندار ویژولز اور جدید ترین ٹیکنالوجی کے ساتھ مائتھولوجی جینر کو ایک نئے مقام تک لے جائے گی۔