• Wed, 15 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’کالکی ۲‘‘ میں دپیکا پڈوکون کا کردار عالیہ بھٹ ادا کرسکتی ہیں

Updated: October 11, 2025, 8:03 PM IST | Mumbai

دپیکا پڈوکون نے حال ہی میں اعلان کیا کہ وہ “کالکی 2898 AD” کے سیکوئل کا حصہ نہیں ہوں گی۔ فلم سے ان کی علیحدگی کے بعد خبریں ہیں کہ عالیہ بھٹ اس کے مرکزی کردار “سماتھی” کے لیے فلم سازوں کے ساتھ ابتدائی بات چیت میں ہیں۔ رپورٹس کے مطابق، دپیکا کے معاہدے میں شوٹنگ کے اوقات سے متعلق سخت شرائط ان کے اس فیصلے کی اہم وجہ بنیں۔

Alia Bhatt. Picture: INN
عالیہ بھٹ۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ اسٹار دپیکا پڈوکون گزشتہ چند ہفتوں سے سرخیوں میں اپنی سائنس فکشن فلم ’’کالکی‘‘ کے سیکوئل سے علاحدگی کی وجہ سے ہیں۔ پچھلے مہینے پروڈکشن ہاؤس وجیانتی موویز نے باضابطہ طور پر اعلان کیا کہ دپیکا اب اس کے دوسرے حصے کا حصہ نہیں ہوں گی۔ پروڈکشن کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’’یہ باضابطہ طور پر اعلان کیا جاتا ہے کہ دپیکا پڈوکون’’کالکی‘‘ کے سیکویل کا حصہ نہیں ہوں گی۔ طویل غور و فکر کے بعد ہم نے علاحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلی فلم کے دوران ساتھ کام کرنے کے باوجود ہم شراکت داری برقرار رکھنے میں ناکام رہے۔ کالکی جیسی فلم مکمل عزم اور توجہ کی مستحق ہے، اور ہم دپیکا کے مستقبل کے پروجیکٹس کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:کرینہ کپور کے بیٹے تیمور کو فلم ستاروں سے نہیں کھیل ستاروں سے لگاؤ ہے

اسی دوران لیٹس سنیما کی ایک رپورٹ کے مطابق، فلم کے سیکویل میں سماتھی کا کردار ادا کرنے کیلئے عالیہ بھٹ سرفہرست امیدوار کے طور پر سامنے آئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق، وہ فی الحال فلم سازوں کے ساتھ ایڈوانس مرحلے کی بات چیت میں ہیں۔ تاہم پروڈکشن ٹیم نے ابھی تک اس خبر کی باضابطہ تصدیق نہیں کی ہے۔ رپورٹس کے مطابق بچی کی پیدائش کے بعد دپیکا نے اپنے معاہدے میں واضح کیا تھا کہ وہ روزانہ آٹھ گھنٹے سے زیادہ شوٹنگ نہیں کریں گی۔ اسی شرط کی بنا پر انہیں سندیپ ریڈی وانگا کی فلم ’’اسپرٹ‘‘ سے بھی نکال دیا گیا، جس میں پربھاس مرکزی کردار میں تھے۔

یہ بھی پڑھئے:کیا ایشان کھٹر سیریز `پرفیکٹ کپل۲؍` میں نظر آئیں گے

ایک حالیہ انٹرویو میں، دپیکا نے انڈسٹری میں صنفی تعصب پر کھل کر بات کی۔ سی این بی سی ۱۸؍ کو دیئے گئے بیان میں انہوں نے کہا کہ ’’اگر ایک عورت آٹھ گھنٹے کام کرنے کی شرط رکھتی ہے تو اسے تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جبکہ ہندوستانی فلم انڈسٹری کے کئی مرد سپر اسٹار سالوں سے یہی کر رہے ہیں  جسے کبھی خبر نہیں بنایا جات۔‘‘ دپیکا پڈوکون نے اس بات پر افسوس ظاہر کیا کہ اداکاراؤں کو اپنی پیشہ ورانہ حدود طے کرنے پر بھی اکثر تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
عالیہ بھٹ کے حوالے سے اطلاعات ہیں کہ فلمساز انہیں ’’کالکی ۲‘‘ میں مرکزی خاتون کردار کے طور پر شامل کرنے کے خواہاں ہیں۔ اگر معاہدہ طے پا گیا تو یہ عالیہ کیلئے ایک بڑے پین انڈیا پروجیکٹ کا حصہ بننے کا موقع ہوگا۔ دوسری جانب، دپیکا پڈوکون سدھارتھ آنند کی فلم ’’کنگ‘‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ نظر آئیں گی۔ انہوں نے حال ہی میں پولینڈ میں اس فلم کی شوٹنگ شروع کر دی ہے۔ علاوہ ازیں، وہ اللو ارجن اور ایٹلی کی فلم میں بھی مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK