Inquilab Logo

عالیہ بھٹ کی فلم آر آر آر۷؍ جنوری کو ریلیزہوگی

Updated: October 04, 2021, 1:02 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈکی اداکارہ عالیہ بھٹ کی فلم آر آر آر۷؍ جنوری۲۰۲۲ء کو ریلیز ہوگی۔ ایسی اطلاعات ہیں کہ مہاراشٹر میں سنیما گھر۲۲؍اکتوبر سے کھل رہے ہیں۔

Alia Bhatt. Picture:INN
عالیہ بھٹ ۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈکی اداکارہ عالیہ بھٹ کی فلم آر آر آر۷؍ جنوری۲۰۲۲ء کو ریلیز ہوگی۔ ایسی اطلاعات ہیں کہ مہاراشٹر میں سنیما گھر۲۲؍اکتوبر سے کھل رہے ہیں۔اس کے بعد فلمساز اپنی فلموں کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر رہے ہیں۔فلم آر آر آر کی ریلیز کی تاریخ کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔  عالیہ بھٹ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے فلم کے پوسٹر کے ساتھ ریلیز کی تاریخ کا بھی اعلان کیا ہے۔ عالیہ نے لکھا’’۷؍جنوری ۲۰۲۲ء۔ آپ لوگوں سے سنیما گھروں میں ملیں گے۔ سنیما گھروں میں ہندوستان کی سب سے بڑی ایکشن ڈرامہ فلم دیکھنے کے لیے تیار ہوجائیں۔ آر آر آر مووی۔۷؍ جنوری کو آر آر آر۔‘‘   قابل غور ہے کہ ایس ایس راجامولی کی زیرہدایت بننے والی فلم آر آر آرپر۴۰۰؍ کروڑ کی خطیر رقم صرف کی گئی ہے۔ اس فلم میں عالیہ بھٹ، جونیئر این ٹی آر، رام چرن اور اجے دیوگن اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK