امیتابھ بچن کو بالی ووڈ کا شہنشاہ کہا جاتا ہے۔ اپنی منفرد اداکاری، جاندار مکالموں کی ادائیگی اور مخصوص آواز کے ذریعے انہوں نے فلمی دنیا میں جو مقام حاصل کیا ہے، وہ کسی تعارف کا محتاج نہیں۔
EPAPER
Updated: November 13, 2026, 12:58 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai
امیتابھ بچن کو بالی ووڈ کا شہنشاہ کہا جاتا ہے۔ اپنی منفرد اداکاری، جاندار مکالموں کی ادائیگی اور مخصوص آواز کے ذریعے انہوں نے فلمی دنیا میں جو مقام حاصل کیا ہے، وہ کسی تعارف کا محتاج نہیں۔
امیتابھ بچن کو بالی ووڈ کا شہنشاہ کہا جاتا ہے۔ اپنی منفرد اداکاری، جاندار مکالموں کی ادائیگی اور مخصوص آواز کے ذریعے انہوں نے فلمی دنیا میں جو مقام حاصل کیا ہے، وہ کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ اداکاری کے علاوہ انہیں موسیقی سے بھی خاص لگاؤ ہے۔ ان کا یہ شوق محض گانے سننے تک محدود نہیں بلکہ وہ خود بھی موسیقی کے ساتھ تجربات کرتے رہتے ہیں۔حال ہی میں اداکار رنبیر کپور نے کوئز ریئلٹی شو ’کون بنے گا کروڑ پتی ۱۸؍‘ میں امیتابھ بچن کے اس پوشیدہ شوق سے پردہ اٹھایا۔ شو کے دوران رنبیر نے بتایا کہ امیتابھ بچن کے گھر میں ایک ذاتی ریکارڈنگ اسٹوڈیو بھی موجود ہے، جہاں وہ اپنے فارغ وقت میں گانے ریکارڈ کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: شاہ رخ خان کے محل نما گھر ’منت‘ میں کرائیوتھراپی کی سہولت اور ذاتی سنیما ہال بھی موجود
دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ اکثر رات بھر اس اسٹوڈیو میں مصروف رہتے ہیں اور کبھی ریپ تو کبھی بھجن ریکارڈ کرتے ہیں، لیکن ان ریکارڈنگزکو کبھی ریلیز نہیں کرتے۔رنبیر کپور نے اس بارے میں بتایا کہ بچن صاحب رات رات بھر ریپ اور بھجن گاتے اور ریکارڈ کرتے ہیں، لیکن انہیں کبھی عوام کےسامنے نہیں لاتے۔ رنبیر کی یہ بات سن کر امیتابھ بچن بھی اپنی ہنسی نہیں روک سکے۔ انہوں نے اپنے مخصوص مزاحیہ انداز میں کہا کہ ان کے گانے ریلیز کرنے کےقابل ہی نہیں ہوتے۔ اس موقع پر انہوں نےموسیقی میں استعمال ہونے والی پچ کریکشن ٹیکنالوجی کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ ایک ایسا آلہ آتا ہے جس میں بے سُرا گانا گانے کے باوجود آواز سُریلی ہوکر نکلتی ہے۔ ان کے اس جواب پر شو میں موجود لوگ بھی ہنس پڑے۔