بہار اور ہریانہ میں ۴۴؍ ہزار زندہ کارتوسوں کی برآمدگی کو آر ایس ایس سے جوڑنے پر ایف آئی آرکا مطالبہ۔
EPAPER
Updated: November 13, 2026, 1:42 PM IST | Agency | Karnataka
بہار اور ہریانہ میں ۴۴؍ ہزار زندہ کارتوسوں کی برآمدگی کو آر ایس ایس سے جوڑنے پر ایف آئی آرکا مطالبہ۔
کرناٹک کے وزیر داخلہ پریانک کھرگے کے خلاف آر ایس ایس کو بہار اور ہریانہ میں زندہ کارتوسوں کی مبینہ برآمدگی سے جوڑنے والی سوشل میڈیا پوسٹ کے معاملے میں پولیس سے رجوع کیا گیا ہے۔ شکایت کنندہ نے وزیر داخلہ پر مبینہ طور پر جعلی خبریں پھیلانے، گمراہ کن معلومات عام کرنے اور ریاست میں سماجی و فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ تاہم، پولیس نے شکایت موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اب تک اس معاملے میں کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی ہے۔پولیس کے مطابق، تیجس اے گوڑا نے بنشنگری پولیس اسٹیشن میں تحریری شکایت جمع کرائی ہے۔ شکایت میں الزام لگایا گیا ہے کہ پریانک کھرگے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ایسی پوسٹ شیئر کی، جس کے ذریعے آر ایس ایس کو بہار اور ہریانہ میں تقریباً ۴۴ ہزار ۲۵۰ زندہ کارتوسوں کی برآمدگی کے معاملے سے جوڑنے کی کوشش کی گئی ہے۔شکایت کنندہ کا دعویٰ ہے کہ وزیر داخلہ نے اپنے بیان اور سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ آر ایس ایس مبینہ طور پر مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہے۔
یہ بھی پڑھئے: فجیرہ ٹریفک حادثہ: ۲۳؍ گاڑیوں کے ٹکراؤ میں ۱۴؍ ہلاک،۳۰؍ زخمی
گوڑا نے الزام عائد کیا کہ کھرگے نے حقائق سے واقف ہونے کے باوجود غلط معلومات عوامی سطح پر پھیلائیں، جس سے معاشرے میں غلط فہمیاں پیدا ہونے اور سماجی ہم آہنگی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔شکایت میں کہا گیا ہے کہ وزیر داخلہ جیسے اہم عہدے پر فائز شخص سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ قانون کی بالادستی، امن و امان اور سماجی ہم آہنگی برقرار رکھنے میں ذمہ دارانہ کردار ادا کرے۔ ایسے میں کسی تنظیم کے خلاف غیر مصدقہ معلومات پھیلانے کا مبینہ عمل تشویش ناک ہے اور اس کی فوجداری تحقیقات ہونی چاہیے۔