Inquilab Logo Happiest Places to Work

دھرمیندر اور اربازخان کی فلم ’مَیں نے پیار کیا پھر سے‘ میں متعدد ستارے بطورمہمان

Updated: June 14, 2025, 8:06 PM IST | Mumbai

دھرمیندر اور ارباز خان کی فلم "میں نے پیار پھر سے کیا" میں درجنوں ستارے مہمان اداکار کے طور پر نظر آئیں گے- یہ فلم نومبر ۲۰۲۵ء میں ریلیز ہوسکتی ہے-

Dharmendra. Photo: INN
دھرمیندر۔ تصویر: آئی این این

دھرمیندر اور ارباز خان فلم "میں نے پیار کیا پھر سے" کیلئے اشتراک کریں گے- اس فلم کے ذریعے ۲۸؍ سال بعد دھرمیندر اور ارباز خان ایک مرتبہ پھر پردہ سیمیں پر ایک ساتھ نظر آئیں گے- قبل ازیں انہوں نے ۱۹۹۸ء کی فلم "جب پیار کیا تو ڈرنا کیا" میں پہلی مرتبہ کام کیا تھا جس میں سلمان خان اور کاجول نے کلیدی کردار نبھائے تھے-


 اے این آئی کے ساتھ اپنے حالیہ انٹرویو میں دھرمیندر نے فلموں میں اپنی واپسی اور ارباز خان کے ساتھ کام کرنے کی  خواہش کے متعلق بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ "جب بھی میں کسی فلم یا کیمرے کا نام سنتا ہوں، میں شیر بن جاتا ہوں- کیمرہ مجھ سے محبت کرتا ہے اور میں کیمرے سے- میں کیمرے کے بغیر نہیں رہ سکتا-" 
ارباز خان کے ساتھ اپنے تعلقات کے تعلق سے انہوں نے کہا کہ "ارباز خان ایک بہترین شخص اور اچھے اور قابل فنکار ہیں- میں نے ان کے ساتھ کام کیا ہے- اسے کئی سال گزر گئے- ہم نے فلم "پیار کیا تو ڈرنا کیا" میں ایک ساتھ کام کیا تھا- "میں نے پیار کیا پھر سے" کی کہانی اچھی ہے-" انہوں نے کہا کہ فلموں میں واپس آکر مجھے خوشی ہورہی ہے کیونکہ مجھے اپنے پرانے دوستوں کے ساتھ کام کرنے کا موقع مل رہا ہے- انہوں نے مزید کہا کہ "مجھے ایک اچھی کہانی مل گئی، جس میں ارباز اور میں دونوں ہیں- اور آپ کو بہت سے پرانے دوستوں سے ملاقات کرنے کا موقع ملے گا-" 

دھرمیندر فلم میں کرنل اجے سنگھ کا کرداف نبھائیں گے

دھرمیندر نے فلم میں اپنے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ وہ کرنل اجے سنگھ کا کردار نبھائیں گے-" انہوں نے مزید کہا کہ "ہم ہندوستان کو اپنی ماں کہتے ہیں لیکن اسے ماں سمجھتے نہیں، لیکن میں ہندوستان کو اپنی ماں سمجھتا ہوں- یہ جذبات ازخود پروان چڑھتے ہیں کہ یہ (ہندوستان) ہماری ماں ہے- میں پہلے اداکار تھا اور اداکار ہی رہوں گا لیکن اس سے پہلے میں ایک انسان ہوں- اور میرے والدین نے مجھے جو سکھایا ہے وہ میں آپ کو بتا نہیں سکتا- میں آج جو کچھ بھی ہوں، وہ ان کا تحفہ ہے-" 

حال ہی میں ممبئی میں اس فلم کا گرینڈ لانچ منعقد کیا گیا تھا جس میں اہم اداکاروں نے شرکت کی تھی جن میں راجپال یادو، ودیا مالاوید، گنیش اچاریہ، کنگنا شرما، چیتا یاجنیش شیٹی، وجئے مدے، ادیت نارائن، سونو بگاد اور سدھاکر  شرما نے بھی شرکت کی تھی- ادیت نارائن نے ریلیز نہ کیا گیا اپنا نغمہ پیش کر کے تقریب میں چار چاند لگا دیئے تھے- پروجیکٹ کے متعلق بات چیت کرتے ہوئے دھرمیندر کے کہا کہ "میں نے پیار کیا پھر سے کہا" انٹرٹینمنٹ سے بھرپور فلم ہے-" انہوں نے رونی روڈریجس، جو فلم کے پروڈیوسر ہیں، اور ان کہ ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے- اس فلم کو رونی روڈریجس نے پروڈیوس کیا ہے جو سائن بسٹر میگزین پی وی ٹی ایل ٹی ڈی کے مالک اور پرل گروپ آف کمپنیز کے سی ایم ڈی ہیں- اس کی ہدایتکاری  صابر شیخ انجام دیں گے- اس کی اسکرپٹ نثار اختر نے لکھی ہے اور دلیپ سین اور سمیر سین اس کے میوزک ڈائریکٹر ہیں- علاوہ ازیں نوشاد پارکر اس کے ڈی او پی ہیں- یہ فلم نومبر ۲۰۲۵ء میں ریلیز ہوسکتی ہے-

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK