عامر خان پروڈکشن ہاؤس نے فلم ’’ستارے زمین پر‘‘ کے بائیکاٹ کے ٹرینڈ کے دوران انسٹاگرام ڈی پی کی تصویر پرچم سے تبدیل کر دی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے عامر خان کی فلم ’’ستارے زمین پر‘‘ کے بائیکاٹ کا ٹرینڈ جاری ہے۔
EPAPER
Updated: May 17, 2025, 8:04 PM IST | Mumbai
عامر خان پروڈکشن ہاؤس نے فلم ’’ستارے زمین پر‘‘ کے بائیکاٹ کے ٹرینڈ کے دوران انسٹاگرام ڈی پی کی تصویر پرچم سے تبدیل کر دی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے عامر خان کی فلم ’’ستارے زمین پر‘‘ کے بائیکاٹ کا ٹرینڈ جاری ہے۔
عامر خان پروڈکشن ہاؤس نے فلم ’’ستارے زمین پر‘‘ کے بائیکاٹ کے ٹرینڈ کے دوران سوشل میڈیا ہینڈلز سے اپنے ڈسپلے کی تصویر کو پرچم سے تبدیل کر دیا ہے۔ جمعہ کو صارفین نےنشاندہی کی کہ پروڈکشن ہاؤس، جس کی سوشل میڈیا ڈی پی پر اس کا آفیشل لوگو تھا، نے اب اپنے ڈسپلے پر ہندوستانی پرچم کی تصویر لگائی ہے۔ اس ڈسپلے کو تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس جیسے فیس بک، ایکس اور انسٹاگرام پر تبدیل کیا گیا ہے۔
’’ستارے زمین پر‘‘ کا بائیکاٹ
یاد رہے کہ عامر خان پروڈکشن ہاؤس کا یہ فیصلہ تب سامنے آیا ہے جب عامر خان کی فلم ’’ستارے زمین پر‘‘ کے بائیکاٹ کا ٹرینڈ جاری ہے۔ عامر خان کی فلم ’’ستارے زمین پر‘‘ کا بائیکاٹ دو بنیادوں پر کیا جارہاہے جن میں سے ایک یہ ہے کہ عامر خان نے ’’آپریشن سیندور‘‘ کی حمایت نہیں کی تھی اور ترکی کی ان کی ایک پرانی کلپ سوشل میڈیا پرو ائرل ہوگئی ہے۔اسی لئے عامر خان نے انسٹاگرام کے اپنے ڈسپلے کی تصویر تبدیل کر دی ہے۔ صارفین نے عامر خان پروڈکشن ہاؤس کے ڈسپلے کی تصویر تبدیل ہونے کا اسکرین شارٹ سوشل میڈیا پرشیئر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ہند پاک کشیدگی: ہندوستان نے تمام او ٹی ٹی پلیٹ فارمز سے ترکش ڈرامے اور فلمیں نکال دی
اہم بات یہ ہے کہ حال ہی میں اے بی پی نیوز کے ساتھ ہونے والے انٹرویو میں عامر خان سے ہند پاک تنازع کے تعلق سے سوال کیا گیا تھا جس کے جواب میں انہوں نے کہا تھا کہ ’’ ہمیں انصاف اور اس یقین دہانی کی ضرورت ہے کہ ایسا دوبارہ نہیں ہوگا۔ ہمیں اپنی حکومت پر بھروسہ ہے اور وہ سماج مخالف عناصر کے خلاف کارروائی کرے گی جنہوں نے یہ حملہ کیا ہےانہیں انصاف کے کٹہرے تک لے جایا جائے گا۔‘‘
کچھ ’’ستارے زمین پر‘‘کے بارے میں
اس درمیان عامر خان کی اگلی فلم ’’ستارے زمین پر‘‘ ۲۰؍جون ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔