• Fri, 04 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ہم نے بھی فلموں میں محبت اور رومانس کیا ہے: منو بھاکر کے جواب میں بگ بی کا ردعمل

Updated: September 08, 2024, 5:46 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

’’کون بنے گا کروڑ پتی‘‘ کے سیزن ۱۶؍ میں امیتابھ بچن کی جانب سے پوچھے جانے والے ایک جواب میں پیرس اولمپکس ۲۰۲۴ء میں ملک کیلئے ۲؍ میڈلز جیتنے والی منو بھاکر نے کہا کہ جب محبت اور رومانس کی بات آتی ہے تو شاہ رخ خان ہی کا نام آتا ہے۔ جس پر امیتابھ بچن (بگ بی) نے کہا کہ ہم نے بھی فلموں میں بہت محبت اور رومانس کیا ہے۔

Big B and Manu Bhaker. Photo: INN
بگ بی اور منو بھاکر۔ تصویر : آئی این این

پیرس اولمپکس ۲۰۲۴ء میں ۲؍ میڈلز اپنے نام کرنے والی منو بھاکر ’’کون بنے گا کروڑ پتی ۱۶‘‘ کے حالیہ ایپی سوڈ میں مہمان کے طور پر شامل ہوئی تھیں۔ واضح رہے کہ شوٹنگ میں انہوں نے ملک کے کیلئے کانسہ کے دو تمغے جیتے تھے۔ یہ ایپی سوڈ کافی کامیاب ہوا کیونکہ اس کے کئی کلپس سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہے ہیں۔ ایپی سوڈ کے دوران، منو بھاکر نے بار بار فلموں سے اپنی محبت اور ہندی سنیما کے شوق کا تذکرہ کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان سے باہر ہندوستان امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان کے ملک کے طور پر جانا جاتا ہے۔ ساتھ ہی ایک سوال کے دوران، منو نے شاہ رخ خان کے بارے میں بات کی کہ وہ رومانس کا مظہر ہیں جس پر امیتابھ بچن کی طرف سے دلچسپ ردعمل ملا۔

یہ بھی پڑھئے:دھرمیندر نے شاہ رخ خان کے ساتھ تصویر جاری کی، انہیں اپنا بیٹا کہا

ہوا یوں کہ ایک سوال کے دوران یش چوپڑہ کی ۱۹۹۷ء کی بلاک بسٹر فلم ’’دل تو پاگل ہے‘‘ کا ایک گانا چلایا گیا اور منو سے فلم میں اداکار کا نام لینے کو کہا گیا۔ انہوں نے جلدی سے جواب دیا کہ ’’جب محبت اور رومانس کی بات آتی ہے تو اسے شاہ رخ خان ہی ہونا چاہئے۔‘‘ ان کے جواب پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، امیتابھ بچن نے انہیں یاد دلایا کہ وہ بھی ماضی میں رومانوی فلموں میں کام کرچکے ہیں۔ امیتابھ بچن عرف بگ بی نے کہا کہ ’’ایسا ہے دیوی جی کہ فلموں میں ہم نے بھی بہت محبت اور رومانس کیا ہے۔‘‘ اس پر منو نے کہا کہ ’’سر ! آپشنز میں آپ کا نام نہیں تھا۔‘‘ 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Sony Entertainment Television (@sonytvofficial)


کام کے محاذ پر، امیتابھ بچن کو آخری بار ’’کالکی‘‘ میں دیکھا گیا تھا۔ بگ بی ۱۰؍ اکتوبر کو ریلیز ہونے والی تمل فلم ’’ویٹائیان‘‘ میں رجنی کانت کے ساتھ ایک خاص کردار میں نظر آئیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK