Inquilab Logo Happiest Places to Work

امیتابھ بچن نے بارش کے باوجود جلسہ کے باہر جمع ہونے والے مداحوں کا شکریہ ادا کیا

Updated: July 06, 2026, 7:07 PM IST | Mumbai

اداکار کا یہ بیان اُس ویڈیو کے چند دن بعد سامنے آیا ہے جس میں سوشل میڈیا پر جَلْسہ کے احاطے میں بارش کا پانی داخل ہوتے دکھایا گیا تھا۔

Amitabh Bacchan.Photo:Social Media
امیتابھ بچن۔ تصویر:سوشل میڈیا

اداکار امیتابھ بچن نے اُن مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے جو ہر اتوار کو شدید بارش کے باوجود ان کی ممبئی رہائش گاہ جَلْسہ کے باہر جمع ہوتے رہتے ہیں۔انہوں نے اتوار کو اپنے بلاگ میں لکھا’’ایک ہاتھ ہلانا، ہاتھ جوڑ کر سلام کرنا، آٹوگراف دینا اور پھر بھی وہ سب برداشت کرتے ہیں... وہ موسم کی پروا کیے بغیر آتے ہیںبارش ہو، دھوپ ہو، سردی ہو... اور وہی جوش و خروش... یہ میرے لیے بہت گہرے طور پر متاثر کرنے والا ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:علی فضل اور رِچا چڈھا کامیڈی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گے

بچن نے اپنے ٹمبلر بلاگ پر تصاویر بھی شیئر کیں جن میں ان کی ہر اتوار مداحوں سے ملاقات کی روایت اور ممبئی کی جاری  مانسون  بارش دکھائی گئی۔
شدید بارش پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا ’’بارش تھمنے کا نام نہیں لے رہی... سیلابی صورتحال جاری ہے... ہاں،مانسون  میں تاخیر ہوئی ہے، اور اب پانی کے ذخائر جھیلیں کی بھر رہی ہیں... رہائشیوں اور زراعت کے لیے کچھ مشکلات ہیں... لیکن یہ وقت بھی گزر جائے گا۔‘‘
ان کا یہ بیان اُس ویڈیو کے بعد سامنے آیا ہے جس میں جَلْسہ کے احاطے میں بارش کا پانی داخل ہوتے دکھا یاگیا تھا۔ اس کلپ میں دکھایا گیا کہ قریبی نالے شدید بارش کے باعث پانی نکالنے میں ناکام ہو رہے تھے اور علاقے میں پانی جمع ہو گیا تھا۔ ممبئی کے مختلف حصوں میں گزشتہ کچھ دنوں سے شدید بارش نے معمولات زندگی کو متاثر کیا ہے، جس کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا، ٹریفک جام ہوا اور مسافروں کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھئے:ایمباپے، میسی اور ہالینڈ نے ۹۶؍ سالہ فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ بدل دی


کام کے حوالے سے، بچن جلد ہی بلاک بسٹر اساطیری سائنس فکشن فلم ’’کالکی اے ڈی ۲۸۹۸‘‘ کے سیکوئل میں اپنے کردار کو دوبارہ نبھائیں گے۔ ناگ اشون کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں پربھاس اور کمل ہاسن بھی اہم کرداروں میں شامل ہیں۔ پہلے حصے میں دپیکا پڈوکون بھی شامل تھیں، تاہم وہ سیکوئل میں واپس نہیں آئیں گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK