بالی ووڈ کے سینئر اداکار امیتابھ بچن فیفا ورلڈ کپ۲۰۲۶ء کے دوران فرانس کی قومی فٹ بال ٹیم سے متعلق سوشل میڈیا پر کی گئی ایک پوسٹ کے بعد شدید تنقید اور بحث کا مرکز بن گئے ہیں۔
EPAPER
Updated: July 07, 2026, 6:02 PM IST | Mumbai
بالی ووڈ کے سینئر اداکار امیتابھ بچن فیفا ورلڈ کپ۲۰۲۶ء کے دوران فرانس کی قومی فٹ بال ٹیم سے متعلق سوشل میڈیا پر کی گئی ایک پوسٹ کے بعد شدید تنقید اور بحث کا مرکز بن گئے ہیں۔
بالی ووڈ کے سینئر اداکار امیتابھ بچن فیفا ورلڈ کپ۲۰۲۶ء کے دوران فرانس کی قومی فٹ بال ٹیم سے متعلق سوشل میڈیا پر کی گئی ایک پوسٹ کے بعد شدید تنقید اور بحث کا مرکز بن گئے ہیں۔۶؍جولائی ۲۰۲۶ءکو امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر فرانس کی ابتدائی ٹیم کے نسلی پس منظر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا’’فرانس کی ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء ٹیم... فرانسیسی ٹیم! ۱۱؍ کھلاڑیوں میں ۱۰؍ سیاہ فام اور ایک سفید فام! سیاہ فاموں کی طاقت۔‘‘
Climate Change is Real. This is the France Football Team 🤔🥺🤧 pic.twitter.com/pjAM2wpi0A
— Prof. Amos Mensah 🇬🇭 (@Dr_Amos_Mensah) July 7, 2026
یہ پوسٹ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور سوشل میڈیا پر ہزاروں صارفین نے اس پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔ اگرچہ بعض افراد نے اسے محض ایک مشاہدہ قرار دے کر امیتابھ کا دفاع کیا، تاہم بڑی تعداد میں صارفین نے ان پر نسل کو غیر ضروری طور پر موضوع بنانے اور تمام کھلاڑیوں کی مشترکہ فرانسیسی شناخت کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کیا۔متعدد صارفین کا کہنا تھا کہ فرانسیسی قومی ٹیم کے تمام کھلاڑی، خواہ ان کا نسلی یا خاندانی پس منظر کچھ بھی ہو، فرانس کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ان کے مطابق فرانسیسی فٹ بال ٹیم طویل عرصے سے ملک کے کثیرالثقافتی معاشرے کی عکاس رہی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:’’بریج مین آف انڈیا‘‘ گریش بھردواج کا ۷۶؍ برس کی عمر میں انتقال
کئی صارفین نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ کھلاڑیوں کے جلد کے رنگ کو زیر بحث لانے کی ضرورت ہی کیا تھی، کیونکہ بین الاقوامی کھیلوں میں شناخت کی بنیاد قومیت ہونی چاہیے، نسل نہیں۔ اس تنازع نے ایک بار پھر عالمی فٹ بال میں نسل، ہجرت اور قومی شناخت سے متعلق جاری بحث کو تازہ کر دیا ہے۔ فرانس کی موجودہ ٹیم میں افریقہ، کیریبین اور یورپ سے تعلق رکھنے والے خاندانوں کے کھلاڑی شامل ہیں، جو ملک کی متنوع آبادی کی عکاسی کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:فیفا ورلڈکپ :آسٹریلوی کھلاڑی ٹیٹی ینگی نے اسلام قبول کر لیا
ادھر میدان میں فرانس کی توجہ اپنی ورلڈ کپ مہم پر مرکوز ہے۔ دیدیے دیشامپ کی کوچنگ میں فرانس نے پیراگوئے کو ۰۔۱؍گول سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی، جہاں کپتان کیلیان ایمباپے نے پنالٹی پر واحد اور فیصلہ کن گول کیا۔ اب فرانس کا مقابلہ کوارٹر فائنل میں مراکش سے ہوگا۔