• Sat, 31 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

اننیا پانڈے اور لکشیا کی ’’چاند میرا دل‘‘ کی ریلیز مؤخر

Updated: January 31, 2026, 6:02 PM IST | Mumbai

دھرما پروڈکشنز کی آنے والی رومانوی فلم ’’چاند میرا دل‘‘ کی ریلیز کو موخر کر دیا گیا ہے۔ فلم جسے پہلے ۲۰۲۵ء، یا اپریل ۲۰۲۶ء میں ریلیز ہونا تھا، اب ۸؍ مئی ۲۰۲۶ء کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ اس میں اننیا پانڈے اور لکشیا مرکزی کردار میں ہیں۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

دھرما پروڈکشنز کی نئی رومانوی ڈرامہ فلم ’’چاند میرا دل‘‘ کی ریلیز تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے، جسے پہلے شیڈول کے مطابق ۲۰۲۵ء میں یا بعد میں ۱۰؍ اپریل ۲۰۲۶ء کو ریلیز ہونا تھا، لیکن اب اسے مؤخر کر کے ۸؍ مئی ۲۰۲۶ء کو تھیٹرز میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ اعلان بالی ووڈ کی نئی جوڑی اننیا پانڈے اور لکشیا کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے کیونکہ یہ دونوں اداکار پہلی بار اس رومانوی کہانی میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ خیال رہے کہ’’چاند میرا دل‘‘ کو بالی ووڈ میں ایک گہرے جذبات، موسیقی اور رومانوی تھیم کے ساتھ پیش کیا جا رہا ہے، جس میں اننیا پانڈے اور لکشیا کے درمیان کیمسٹری کو فلم کی مرکزی طاقت قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: سلمان خان کی قانونی کامیابی: ابھینو کشیپ اور دیگر پر تنقیدی بیانات روکنے کا حکم

ویویک سونی اس فلم کے ہدایتکار ہیں، جو اس سے قبل ’’میناکشی سندریشور‘‘ اور ’’آپ جیسا کوئی‘‘ جیسی فلموں کی ہدایتکاری کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

فلم کے پروڈکشن کے ذمہ دار کرن جوہر، اپوروا مہتا اور آدر پونہ والا ہیں، جو دھرما پروڈکشنز کی جانب سے فلم کو بڑے پیمانے پر تیار کر رہے ہیں۔ فلم کی موسیقی خاص اہمیت رکھتی ہے، جسے ان دنوں البم کی تیاری کے مراحل میں دیکھاجا رہا ہے تاکہ اس کی آڈیو ریلیز فلم کی ریلیز سے پہلے باقاعدہ طور پر ہو سکے، جیسا کہ بالی وڈ میں رومانوی فلموں کا رواج رہا ہے۔ یاد رہے کہ اننیا پانڈے نے گزشتہ کچھ عرصے میں مختلف پروجیکٹس میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے جبکہ لکشیا کو ’’کل‘‘ اور ’’دی بیڈز آف بالی ووڈ‘‘ جیسے پروجیکٹس کے سبب شہرت ملی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK