Inquilab Logo

انیس بزمی نے’’ڈبل ٹربل‘‘ کی شوٹنگ روکنے کی وجہ بتائی

Updated: September 26, 2023, 5:26 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

انیس بزمی اور شاہد کپور مزاحیہ فلم ’ڈبل ٹربل‘ میں ایک ساتھ کام کرنے والے تھے لیکن بد قسمتی سے ایسا نہیں ہو سکا۔

Anees Bazmee and Shahid Kapoor. Photo. INN
انیس بزمی اور شاہد کپور۔ تصویر:آئی این این

انیس بزمی اور شاہد کپور مزاحیہ فلم ’ڈبل ٹربل‘ میں ایک ساتھ کام کرنے والے تھے لیکن بد قسمتی سے ایسا نہیں ہو سکا۔ مداح بے صبرسے اس جوڑی کے منتظرتھے لیکن مداحوں اور انڈسٹری کے لوگ اس وقت مایوس ہوگئے جب اس جوڑی کے ٹوٹنے کی خبر آئی۔
ابتداء میں فلم کی شوٹنگ اگست ۲۰۲۳ ء میں شروع ہونے والی تھی لیکن پھراس پروجیکٹ میں اس وقت موڑ آیا جب ہدایت کار انیس بزمی اور شاہد کپور کے تنازع کی خبریں سرخیوں میں آئیں۔ حال ہی میں انیس بزمی نے نیوز ۱۸ ؍ کو  دئے گئے انٹرویو میں تصدیق کی کہ فلم ’ڈبل ٹربل ‘ کو غیر معینہ مدت کیلئے روک دیا گیا ہے۔ لیکن شاہد کپور کے ساتھ تنازع پر انہوں نے خاموشی اختیار کر لی۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ’’میں شاہد کپور کے ساتھ فلم نہیں کررہا ہوں۔‘‘ 
تاہم ، اس دھچکے کے باوجود بزمی نے اسکرپٹ پر اپنے غیر متزلزل یقین کا اظہار کرتے ہوئے اسے خاص قرار دیا۔ انہوں نے مستقبل میں اس کی منصوبہ بندی کا ارادہ ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ’’میری آنے والی فلم کی شوٹنگ کے ختم ہونے کے بعد میں دوبارہ اس اسکرپٹ پر کام کرنا شروع کروں گا کیونکہ میرے لئے یہ ایک شاندار اسکرپٹ ہے۔ میں کسی اور ہیرو کے ساتھ اس اسکرپٹ کو مکمل کروں گا۔‘‘
’’ ڈبل ٹربل ‘‘میں شاہد کپور ڈبل کردار میں رشمیکا مندانا کے ساتھ نظر آنے والے تھے۔ اس فلم کو دل راجو پرڈیوس کر نے والے تھے۔
جہاں تک انیس بزمی کا تعلق ہے تو وہ اس دھچکے سے مایوس نظر نہیں آرہے ہیں۔ سنگھ از کنگ کی شاندار کامیابی کے بعد وہ کارتک آرین کے ساتھ ’’بھول بھلیاں‘‘کی تیسر ی فرنچائزی پر کام کررہے ہیں۔ اس فلم کی شوٹنگ ۲۰۲۴ء کے ابتدائی مہینوں میں ہوگی۔ وہیں دوسری طرف شاہد کپور اپنے آنے والے پروجیکٹ میں مصروف ہیں۔ دنیش وجن کی روبوٹک مزاحیہ فلم میں وہ کیرتی سینن کے ساتھ نظر آئیں گے۔ جو ۷؍ دسمبر۲۰۲۳ء کوریلیز ہوگی۔ خبروں کے مطابق شاہد کپور ملیالم ہدایت کار روشن اینڈریو کے ساتھ سپنس تھریلز فلم ’’ کوئی شک‘‘ کی شوٹنگ اکتوبرمیں شروع کریں گے۔ اس فلم کو سدھارتھ رائے کپور اور زی اسٹوڈیو نے پرڈیوس کیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK