Inquilab Logo

فلم فائٹر میں انل کپور کا پہلا لُک منظر عام پر

Updated: December 06, 2023, 3:48 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

انل کپور فلم فائٹر میں گروپ لیڈر کیپٹن راکیش جئے سنگھ کے کردار میں نظر آئیں گے۔ دپیکا پڈوکون اور رتیک روشن بھی فلم میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

Anil Kapoor. Photo: INN
انل کپور۔ تصویر : آئی این این

 فلم ’فائٹر‘ میں انل کپور کے کردار کی پہلی جھلک ریلیز کردی گئی ہے۔ اس فلم میں انل کپورنے جو کردار ادا کیا ہے وہ ’راکی‘ نام سے مشہور ہے۔ انل کپور نے انسٹاگرام پر اپنا لُک شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’گروپ لیڈر کیپٹن راکیش جئے سنگھ جو’راکی‘ نام سے مشہور ہیں،عہدہ: کمانڈنگ آفیسر ،یونٹ:ایئر ڈریگن فائٹر ہمیشہ کیلئے، فائٹر ۲۵؍ جنوری ۲۰۲۴ء ۔‘‘

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by anilskapoor (@anilskapoor)

انل کپور کا لک کمانڈنگ آفیسر کی قیادت اور طاقت کو ظاہر کرتاہے۔ فلمسازوں کے مطابق انل کا کردار پُر کشش ہے۔ یہ کردار دیانت، طاقت، لگن اور عزم کی عکاسی کرتاہے۔ ’ فائٹر‘ کے ہدایتکار سدھارتھ آنند ہیں۔ فلم ۲۵؍ جنوری ۲۰۲۴ء کو یوم جمہوریہ سے ایک روز پہلے ریلیز کی جانے والی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK