Inquilab Logo

’انیمل‘ کا ٹیزر برج خلیفہ پر ریلیز 

Updated: November 18, 2023, 5:41 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

رنبیر کپور اور بابی دیول کی موجودگی میںان کی سندیپ ریڈی کی ہدایت کردہ فلم ’انیمل‘ کا ٹیزر دنیا کی سب سے بڑ ی عمارت برج خلیفہ پر دکھایاگیا۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

رنبیر کپور کی اداکاری سے سجی سندیپ ریڈی وینگا کی فلم ’انیمل‘ کو ریلیز ہونے میں صرف دو ہفتے باقی ہیں۔ فلم کی ٹیم تشہیر کےلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ وہیں دبئی میں بھی ’انیمل‘ کا جادو نظرآیا۔ شہر کے ڈجیٹل بل بورڈ ز پرفلم کے پوسٹر اور ٹیزر کی تشہیر کی گئی۔
تاہم، فلم ’انیمل‘ کا خاص ٹیزر دنیا کی سب سے بڑی عمارت برج خلیفہ پر رنبیر کپور، بابی دیول اور پروڈیوسر بھوشن کمار کی موجودگی میں دکھایا گیا۔ اس لمحات کے ویڈیوز کی ویڈیوں میں رنبیر کپور اور بابی دیول حیرت سے پروجیکشن کی طرف دیکھتے ہوئے نظر آرہے ہیں ساتھ ہی رنبیر کو اپنے موبائل میں ریکارڈنگ کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ فلم یکم دسمبر کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Animal The Film (@animalthefilm)


اس سے پہلے فلم کا ٹریلر۲۳؍ نومبر کو ریلیز ہوگا۔ حال ہی میں فلمسازوں نے ایک نیاگانا ’ارجن ویلی‘ ریلیز کیا ہے۔ جو ایک پاور پیک پنجابی بینگرہے۔ منان بھردواج نے یہ گانا کمپوز کیا ہے جبکہ اسے بھوپندر ببل نے لکھا اور گایا ہے۔
رنبیر کپور،بابی دیول کے ساتھ ہی انل کپور اوررشمیکا مندانا بھی فلم میں مرکزی کردارادا کر رہے ہیں۔
کچھ دن پہلے، رنبیر، رشمیکا اور ہدایت کار وانگا نے اوٹی ٹی پلیٹ فارم آہا کے ٹاک شو ’ان اسٹاپ ایبل وِد این بی کے‘ کیلئے ایک ایپی سوڈ کی شوٹنگ میں حصہ لیا، جس کی میزبانی تیلگو اسٹار ننداموری بالکرشنا عرف بالیا نے کی۔
فلم کا ٹیزر رنبیر کپور کے ۴۱؍ ویں سالگرہ پر ریلیز کیا گیا۔ ٹیزر میں وہ سب دیکھنے کو ملا کو جوسندیپ ریڈی ونگا کی فلموں کی خاصیت ہے۔ ویڈیو کے مطابق فلم کی کہانی باپ (انل کپور ) اور بیٹے (رنبیر کپور) کےرشتہ کے گرد گھومتی ہے۔ ہندی کے علاوہ یہ فلم تیلگو، تمل، کنڑ اور ملیالم زبانوں میں بھی ریلیز ہوگی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK