Inquilab Logo

زویا اختر کی فلم ’دی آرچیز‘ کا ایک اور گانا ’ڈھشوم ڈھشوم‘ ریلیز

Updated: November 27, 2023, 10:49 AM IST | Agency | Mumbai

گانا `ان راہوں میں ریلیز ہوچکا ہے۔شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان اس فلم سے اپنے کریئر کا آغازکریں گی۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

اتوار کو بالی ووڈ فلمساز زویا اختر کی فلم `دی آرچیز کا ایک اور گا نا ڈھشوم ڈھشوم ریلیز ہوگیا ہے۔ اس سے پہلے گانا `ان راہوں میں ریلیز ہوا تھا۔ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان اور جھانوی کپور کی بہن خوشی کپور اور امیتابھ بچن کے نواسے اگستیہ نندہ نے فلم ’دی آرچیز‘سےاپنے کریئر کا آغاز کریں گے۔
 ’دی آرچیز‘ کا گانا ایک اورگانا ’ڈھشوم ڈھشوم‘ کو اریجیت سنگھ نے گایا ہے، اسے جاوید اختر نے لکھا ہے اور شنکر-احسان-لوئے نے کمپوز کیا ہے۔اس بارے میں اریجیت سنگھ بتاتے ہیں،’’ دی آرچیز کےمیوزک اور اس  کے گانوں پر کام کرنا خوشگوار تجربہ تھا۔ زویا اختر، شنکر- احسان- لوائے  اور جاوید اختر کے ساتھ ایک بار پھر کام کر کے مزہ آیا۔ گانوں میں ہم میں سے ہر ایک کا تھوڑا تھوڑا حصہ ہے اور مجھے امید ہے کہ سامعین اسے پسند کریں گے۔‘‘زویا اختر نے کہا،’’ اریجیت سنگھ یقینی طور پر ہندوستانی موسیقی کے میدان کے عظیم افراد میں سے ایک ہیں۔ وہ  ہر گانے کو  مقبول بنادیتے ہیں  جو ان کا خاصہ ہے۔ میں بہت پرجوش ہوں کہ آخر کار ہم نے اس البم میں تعاون کیا ہے اور وہ دی آرچیز کا حصہ ہے۔  `ان راہوں اور ڈھشوم ڈھشوم میں ان کی گلوکاری بہت خاص  ہے۔ میں ان کے مداحوں مزید انتظار نہیں کروا سکتی۔‘‘فلم `دی آرچیز کی کہانی کامک بک کے کردار آرچی اینڈریوز اور اس کے دوستوں پر مبنی ہے۔دی آرچیز۷؍  دسمبر کو اوٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی۔ `دی آرچیزکو شرد دیوراجن اور ریما کاگتی نے ٹائیگر بے بی اور گرافک انڈیا کے بینر تلے پروڈیوس کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK