Inquilab Logo Happiest Places to Work

رنبیر کپور نے ’’رامائن‘‘ کیلئے کشور کمار کی بایوپک ٹھکرا دی: انوراگ باسو

Updated: August 01, 2025, 8:15 PM IST | Mumbai

اداکار رنبیر کپور نے نتیش تیواری کی فلم ’’رامائن‘‘ کیلئے انوراگ باسو کی ہدایتکاری میں بنائی جانے والی نتیش تیواری کی بایوپک کی پیشکش ٹھکرا دی ہے۔ انوراگ باسو نے کہا کہ انہوں نے درست فیصلہ کیا۔

Ranbir Kapoor, Anurag Basu and Aamir Khan. Photo: INN
رنبیر کپور،انوراگ باسو اور عامر خان۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈاداکار رنیر کپور اب نتیش تیواری کی فلم ’’رامائن‘‘ میں نظر آئیں گے جس میں انہوں نے بھگوان رام کا کردار نبھایا ہے۔ فلم کا پہلا حصہ دیوالی ۲۰۲۶ء اور دوسرا حصہ دیوالی ۲۰۲۷ء پر ریلیزکیا جائے گا۔ تاہم، رنبیر کپور کشور کمار کی بائیوپک پر بھی کام کرنے والے تھے جس کی ہدایتکاری انوراگ باسو انجام دے رہے ہیں لیکن رپورٹس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ رنبیر کپور نے ’’رامائن‘‘ کی وجہ سے کشور کمار کی بایوپک کی پیشکش ٹھکرادی ہے۔ انوراگ باسو نے کہا ہے کہ ’’انہوں نے اور رنبیر کپور نے فلم کیلئے اشتراک کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن یہ وقت اور دیگر فلموں کی وجہ سے ممکن نہیں ہوسکے گا۔ رنبیر کپور نے نتیش تیواری کی فلم ’’رامائن‘‘ کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے دوسری فلم کا انتخاب کیا ہے اور یہ ان کیلئے ’’مشکل انتخاب‘‘ تھا لیکن مجھے لگتا ہے کہ انہوں نے درست فیصلہ کیا ہے۔‘‘

رنبیر کپور نے کشور کمار کی بایوپک پر ’’رامائن‘‘ کو ترجیح دی
بی بی سی نیوز کے ساتھ اپنے انٹرویو میں انوراگ باسو نے بتایا کہ وہ اپنی فلم کیلئے رنبیر کپور کے ساتھ شراکت داری کرنے والے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہاں امید ہے۔ ہم دونوں تو کوشش کرتے ہی رہتے ہیں۔ ہو نہیں رہا ہے۔ وہ بھی کر رہا ہے کافی ساری فلمیں۔ رنبیر کپور کیلئے یہ ’’مشکل انتخاب‘‘ تھا اورانہوںنے ’’رامائن‘‘ کیلئے کشور کمار کی بایوپک کو ٹھکرا دیا ہے۔‘‘ انوراگ باسو نے مزید کہا کہ ’’رنبیر کے پاس انتخاب تھا زندگی میں اور بیچارے کے پاس وہ انتخاب اتنا مشکل تھا اس کیلئے۔کشور کمار یا رامائن۔ کون ساپہلے شروع کرے، بہت مشکل انتخاب تھااور اس نے پھر ’’رامائن‘‘ کا انتخاب کیا۔ مجھے لگتا ہے کہ اس نے درست فیصلہ کیا ہے۔‘‘ یاد رہے کہ انوراگ باسو اور رنبیر کپور نے ۲۰۱۲ء کی فلم ’’برفی‘‘ اور ۲۰۱۷ء کی فلم ’’جاگا جاسوس‘‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھئے: ہنسل مہتا نے ’ستارے زمیں پر‘ کو یوٹیوب پر ریلیز کرنے کےفیصلے کی تعریف کی

انوراگ باسو نے عامر خان کو کشور کمار کی بایوپک کی پیشکش کی 
پنک ویلا کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ’’انوراگ باسونے عامر خان کو کشور کمار کی بایوپک کی پیشکش کی ہے۔ انہوں نے اب تک فلم کے تعلق سے بات چیت کرنے کیلئے ۴؍ سے ۵؍ مرتبہ ملاقات بھی کی ہے اور عامر خان نے بایوپک کیلئے ہدایتکار کے وژن کی بھی تعریف کی ہے۔‘‘ یہ پوچھنے پر کہ عامر خان نے فلم کی پیشکش قبول کی ہے یا نہیں انوراگ باسو نے جواب دیا کہ ’’جب تک سب کچھ طے نہیں ہوجاتا اورمعاہدے پر دستخط نہیں کر دیئے جاتے میں اس پر کچھ کہنا نہیں چاہتاکیونکہ یہ پروجیکٹ بہت سے نشیب و فراز سےسے گزر رہا ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK