• Fri, 20 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

انوراگ کشیپ اور بوبی دیول کی ’’بندر‘‘ ۲۲؍ مئی کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی

Updated: February 20, 2026, 9:11 PM IST | Mumbai

فلمساز انوراگ کشیپ کی آنے والی فلم بندر، جس میں بابی دیول مرکزی کردار میں ہیں، ۲۲؍ مئی کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

Bandar Poster.Photo:INN
بندر پوسٹر۔ تصویر:آئی این این

فلمساز انوراگ کشیپ کی آنے والی فلم  بندر، جس میں بابی دیول مرکزی کردار میں ہیں، ۲۲؍ مئی کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ دیول کی یہ فلم حقیقی زندگی کے واقعات سے متاثر بتائی جا رہی ہے اور یہ ایک زوال پذیر ستارے کی کہانی بیان کرتی ہے جس پر زنا کا الزام ہے  اور جوانتظامیہ کی  ناانصافی، عدالتوں میں دبائی گئی آوازوں اور ایک انتہائی ناقص قانونی ڈھانچے کی سخت حقیقتوں کو اجاگر کرتی ہے۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Nikhil Dwivedi (@nikhildwivedi25)

فلمسازوں نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے فلم کی ریلیز تاریخ کا اعلان کیا۔پوسٹ میں فلم ’’بندر‘‘ کے ساتھ دیول کا پوسٹر دکھاتے ہوئے لکھا تھا کہ ’’۲۲؍ مئی ۲۰۲۶ء کو سنیما گھروں  میں ملتے ہیں۔ ‘‘

یہ بھی پڑھئے:انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ: اختراعی صلاحیت میں تبدیلی پر غوروخوض

کشیپ نے ’’بندر‘‘ کی اسکرپٹ  سدیپ شرما  اور ابھیشیک بنرجی کے تعاون سے لکھی ہے، جو او ٹی ٹی   پر مقبول شوز پاتال لوک اورکہرا کے لیے جانے جاتے ہیں۔ شرما کو ان کے تازہ ترین شو کہرا ۲؍ کے لیے بھی کافی سراہا جا رہا ہے۔ گزشتہ سال جولائی میں، بندر کا پریمیئر ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں خصوصی نمائشوں کی کیٹیگری میں ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھئے:ٹی ۲۰؍ورلڈ کپ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سپر ۸؍ کا بڑا ٹکراؤ

اداکارثانیہ ملہوترہ، راج بی شیٹی، جیتندر جوشی، سپنا پبھی، اندر جیت سوکمارن، ردھی سین اور ناگیش بھوسلے بھی  فلم ’’بندر‘‘ کی  کاسٹ میں شامل ہیں۔اس فلم کی پروڈکشن اداکار سے پروڈیوسر بنے نکھل دویدی نے اپنے بینرسیفرون میجک ورکس اور زی اسٹوڈیوز  کے تحت کی ہے۔ادھر کشیپ کی متنازع فلم  ’’کینیڈی‘‘ تین سال کی تاخیر کے بعد جمعہ کو زی فائیو  پر ریلیز ہوئی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK