Updated: February 01, 2026, 4:06 PM IST
| Mumbai
فلمساز انوراگ کشیپ کی فلم’’کینیڈی‘‘ (Kennedy ) کو عالمی توجہ اور پذیرائی ملنے کے بعد ہندوستان میں اس کی ریلیز کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ فلم کا ٹریلر ۸؍ فروری ۲۰۲۶ء کو کالا گھوڑا آرٹس فیسٹیول (ممبئی) میں لانچ ہوگا، جس میں خودکشیپ اور راہل بھٹ شریک ہوں گے۔
انوراگ کشیپ۔ تصویر: آئی این این
بالی ووڈ کے نامور ہدایتکار انوراگ کشیپ کی فلم ’’کینیڈی‘‘ کو بالآخر ہندوستان میں ریلیز ملنے کی امیدیں بڑھ گئی ہیں، جو چند سال سے فلمی دنیا اور مداحوں کے درمیان ایک متوقع موضوع بنی ہوئی تھی۔ اس اپنے نوعیت کی خصوصی تھریلر فلم کا ٹریلر ۸؍ فروری ۲۰۲۶ء کو کالا گھوڑا آرٹس فیسٹیول میں پیش کیا جائے گا، جہاں خود انوراگ کشیپ اور راہل بھٹ بھی موجود ہوں گے۔ یاد رہے کہ ’’کینیڈی‘‘ کی اسکریننگ کانز ۲۰۲۳ء میں ہوچکی ہے اور یہ متعدد بین الاقوامی فیسٹیولز میں دکھائی جا چکی ہے۔ تاہم، اسے ہندوستان میں ریلیز نہیں کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھئے: شاہ رخ خان کی زندگی سے رہنمائی حاصل کی ہے: تھلاپتی وجے کا اعتراف
یہ ایک تھریلر فلم ہے جس میں راہل بھٹ نے اہم کردار نبھایا ہے۔ یہ بنیادی طور پر ممبئی کے پس منظر میں ایک سابق پولیس افسر کی کہانی ہے، جو اپنے ماضی کی غلطیوں اور موجودہ نظام کے بیچ بچ جانے اور نجات پانے کی کوشش میں الجھا رہتا ہے۔ اگرچہ ’’کینیڈی‘‘ نے متعدد معروف فیسٹیولز میں مقابلہ کیا، جیسے سڈنی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (آسٹریلیا)، بوچون انٹرنیشنل فینٹاسٹک فلم فیسٹیول (جنوبی کوریا)، نیوشاٹل انٹرنیشنل فینٹاسٹک فلم فیسٹیول (سوئزرلینڈ)، انڈی میم فلم فیسٹیول (آسٹن، ٹیکساس)، لندن انڈین فلم فیسٹیول (برطانیہ) سمیت متعدد مقامات پر نمائش پا چکی ہے، لیکن ہندوستان میں متعدد وجوہات کی بنا پر التوا کا شکار رہی۔انوراگ کشیپ نے اس کے متعلق کہا تھا کہ ’’اسے عوام تک پہنچانے کا عمل بہت سست اور پیچیدہ ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: اننیا پانڈے اور لکشیا کی ’’چاند میرا دل‘‘ کی ریلیز مؤخر
کالا گھوڑا آرٹس فیسٹیول میں ٹریلر کے لانچ کے اعلان نے فلمی شائقین میں امید کی نئی لہر پیدا کر دی ہے، اور اب سوال یہ ہے کہ آیا ’’کینیڈی‘‘ سنیما گھروں ریلیز ہوگی یا او ٹی ٹی پر۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ فلم کا ریلیز شیڈول جلد حتمی کیا جائے گا۔ فلم کے پروڈیوسرز میں رنجن سنگھ، گڈ بیڈ فلمز، اور زی اسٹوڈیوز شامل ہیں۔