Inquilab Logo

انوشکا شرما کا ماڈلنگ کے دنوں کی آڈیشن ویڈیو وائرل

Updated: December 26, 2023, 5:20 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

انوشکا شرما کا آڈیشن ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جوحقیقت میں ایک کاسٹنگ ایجنسی نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیاہے۔

Anushka Sharma. Photo: INN
انوشکا شرما۔ تصویر : آئی این این

انوشکا شرما نے بالی ووڈ میں اپنے کریئر کا آغاز شاہ رخ خان کے ساتھ آدتیہ چوپڑاہ کی فلم ’رب نے بنادی جوڑی‘ سے کیا تھا اور اس کے بعد ’پی کے‘ ،’سلطان‘ اور ’اے دل ہے مشکل‘ جیسی ہٹ فلمیں دیں۔ انوشکا شرما اداکارہ بننے سے پہلے ایک ماڈل تھیں اور اب ان کے آڈیشن کے دنوں کا ایک پرانا ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہورہا ہے۔ یہ ویڈیو اصل میں ایک کاسٹنگ ایجنسی نے پوسٹ کیا تھا جسے بعد میں ادکارہ کے کئی فین پیجز نے سوشل میڈیا پرری شیئر کیا۔ ویڈیو میں ۱۸؍ سالہ اداکارہ کو دیکھا جاسکتا ہے ویڈیو کے آخر میں وہ ان برانڈز کا ذکر کررہی ہیں جن کے ساتھ انہوں نے پہلے کام کیا تھا۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Ram Casting Company (@ramcastingcompany)

انوشکا شرما جلد ہی اسپورٹس بائیوپک ’چکدا ایکسپریس‘ میں نظرآئیں گی، جو بیٹی ومیکا کی پیدائش کے بعد ان کی پہلی فلم ہے۔ یہ فلم کرکٹر جھولن گوسوامی کی زندگی پر مبنی ہے۔ اس سے پہلے انوشکا نیٹ فلکس پر کرنیش شرما کی پروڈیوس کی فلم ’قلا‘ میں بھی مہمان اداکارہ کے طورپر نظر آئی تھیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK