۱۵؍اگست کو ریلیز ہوئی ’’استری ۲‘‘ نے باکس آفس پر اچھی کمائی کررہی ہے۔ جبکہ مرکزی اداکار راجکمارراؤ اور شردھا کپور کے درمیان کریڈٹ ٹیگ ایک پی آر گیم میں تبدیل ہوگیا ہے۔
EPAPER
Updated: August 26, 2024, 9:17 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai
۱۵؍اگست کو ریلیز ہوئی ’’استری ۲‘‘ نے باکس آفس پر اچھی کمائی کررہی ہے۔ جبکہ مرکزی اداکار راجکمارراؤ اور شردھا کپور کے درمیان کریڈٹ ٹیگ ایک پی آر گیم میں تبدیل ہوگیا ہے۔
’’استری ۲‘‘ کو مداحوں سے کافی پیار مل رہا ہے جس کا ثبوت باکس آفس پر فلم کا کلیکشن بتا رہا ہے۔ اس فلم نے شردھا کپور اور راجکمارراؤ کے کریئر کو نئی اڑانبخشی ہے۔فلم میں ان کے علاوہ اپار شکتی کھرانہ ، پنکج تریپاٹھی اور ابھیشیک بنرجی نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ حالانکہ اس فلم میں ’’بٹو‘ کا کردار ادا کرنے والے اپار شکتی نےفلم کی کامیابی کے کریڈیٹ پر ناراضگی ظاہر کی ہے۔ انہوںنے باتوں ہی باتو ں میں فلم کے مرکزی اداکاروں پر طنز کیا۔’’استری ۲ ‘‘ کے سبھی اداکاروں نے کرداروں میں جان پھونکی ہے۔ حالانکہ فلم کی کامیابی کا پورا کریڈیٹ شردھا کپور کو دیا جارہا ہے۔ فلم میں ان کی انٹری شاندار ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ’استری ۲‘ نے دنیا بھر میں۵۶۰؍ کروڑ کی کمائی کرلی
ایک انٹر ویومیں انہوں نے پہلے تو اس پر گفتگو کرنے سے انکار کر دیا اور کہا کی انہیں صرف یہ جاننے میں دلچسپی ہے کہ مداحوں کو فلم میں کیا پسند آیا ہے اور سب کچھ اس پر انحصار کرتا ہے کہ وہ کیا دیکھنا چاہتے ہے۔ انہوں نے فلم کی کامیابی کا کریڈیٹ مداحوں اور میڈیا کو دیتے ہوئے کہا کہ فلم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ اپارشکتی کھرانہ نے اپنے ایکس پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’میں اس پر کچھ نہیں کہوں گا، کیونکہ اگر معاملہ سامنے آیا تو بات بہت دور تک جائے گی۔ میں کچھ کہنا پسند نہیں کروں گا،مداح جو بھی کہتے ہیں وہ درست ہے۔‘‘ تاہم انہوں نے گفتگو کے دوران کہا کہ اگر کوئی فلم باکس آفس پر اچھا بزنس کرنے لگتی ہے تو پھر پی آر گیم شروع ہو جاتی ہے جس میں آپ کسی کو اوپر اور کسی کو نیچا دکھاتے ہیں۔ اپارشکتی نے یہ بھی کہا کہ اس طرح کی چیزیں ایک اداکار کو اسٹار بناتی ہیں۔
امر کوشک کی ہدایت کاری میں بنی `استری ۲؍ کو ۱۵؍اگست کو یوم آزادی کے موقع پر سینما گھروں میں ریلیز کیا گیا تھا۔ اس میں راج کمار راؤ، شردھا کپور، ابھیشیک بنرجی، اپارشکتی کھرانہ اور پنکج تریپاٹھی شامل ہیں۔ اس ہارر کامیڈی فلم نے عالمی سطح پر ۵۶۰؍کروڑ روپے کی کمائی کرلی ہے۔