سعودی عرب کے مشہور فٹ بال کلب الہلال نے منگل کی علی الصبح ایک بڑے دھماکے دار اعلان کیا جس میں بتایا کہ فرانس کے اسٹار فٹ بالر اور ۲۰۲۲ء کے بیلن ڈی اور فاتح کریم بینزیما اب ان کی ٹیم کا حصہ بن چکے ہیں۔
EPAPER
Updated: February 03, 2026, 8:59 PM IST | Riyadh
سعودی عرب کے مشہور فٹ بال کلب الہلال نے منگل کی علی الصبح ایک بڑے دھماکے دار اعلان کیا جس میں بتایا کہ فرانس کے اسٹار فٹ بالر اور ۲۰۲۲ء کے بیلن ڈی اور فاتح کریم بینزیما اب ان کی ٹیم کا حصہ بن چکے ہیں۔
سعودی عرب کے مشہور فٹ بال کلب الہلال نے منگل کی علی الصبح ایک بڑے دھماکے دار اعلان کیا جس میں بتایا کہ فرانس کے اسٹار فٹ بالر اور ۲۰۲۲ء کے بیلن ڈی اور (Ballon d`Or) فاتح کریم بینزیما اب ان کی ٹیم کا حصہ بن چکے ہیں۔ سوشل میڈیا پر جاری کردہ ایک پیغام میں کلب نے ان کا استقبال کرتے ہوئے کہا کریم بینزیما اب باضابطہ طور پر ہلالی ہو چکے ہیں۔ بینزیما نے جدہ کے کلب الاتحاد کو چھوڑ کر ریاض کے معروف کلب الہلال میں شمولیت اختیار کی ہے۔ یہ تبادلہ فری ٹرانسفر کے تحت عمل میں آیا ہے۔ بینزیما نے رواں سیزن میں الاتحاد کے لیے ۱۴؍ لیگ میچوں میں ۸؍ گول اسکور کیے۔ یاد رہے کہ۲۰۲۳ء میں ریئل میڈرڈ چھوڑ کر سعودی عرب آنے والے بینزیما نے گزشتہ سیزن میں۲۱؍ گول داغ کر الاتحاد کو لیگ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
الاتحاد کو چھوڑتے وقت بینزیما نے جذباتی پیغام میں کلب، عملے اور خاص طور پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہاکہ ’’اگرچہ یہ باب ختم ہو رہا ہے، لیکن احترام ہمیشہ رہےگا۔ میں سر اٹھا کر یہاں سے جا رہا ہوں اور مجھے فخر ہے کہ میں نے ان رنگوں (الاتحاد کی جرسی) کو پہنا۔الہلال، جو پہلے ہی اسٹار کھلاڑیوں سے لیس ہے، بینزیما کی آمد کے بعد مزید مضبوط ہو گیا ہے۔ ریئل میڈرڈ میں ۱۴؍ سیزن گزارنے والے اس عظیم کھلاڑی سے اب الہلال کے مداحوں کو بڑی توقعات وابستہ ہیں۔
“𝐈 𝐚𝐦 𝐡𝐚𝐩𝐩𝐲 𝐭𝐨 𝐛𝐞 𝐡𝐞𝐫𝐞 𝐚𝐧𝐝 𝐬𝐞𝐞 𝐲𝐨𝐮 𝐬𝐨𝐨𝐧” 🤩@Benzema 💙🤳🏼
— AlHilal Saudi Club (@Alhilal_EN) February 3, 2026
pic.twitter.com/xvk11wLOs7
سعودی پرو لیگ: الہلال اور الاہلی کا مقابلہ برابر،خطاب کی دوڑ دلچسپ مرحلے میں داخل
کنگڈم ایرینا میں کھیلا گیا الہلال اور الاہلی کا اعصاب شکن مقابلہ کسی گول کے بغیر ختم ہو گیا۔ اگرچہ دونوں ٹیموں نے جیت کے لیے سر توڑ کوشش کی، لیکن دفاعی لائن کی مستعدی نے کسی بھی فارورڈ کو کامیابی حاصل نہ کرنے دی۔الہلال کے کوچ سیمون انزاگی اور الاہلی کے متھیاس جائسلے نے اس اہم میچ کے لیے اپنی روایتی فارمیشنز میں تبدیلیاں کیں تھیں۔ انزاگی نے ۵۔۴۔۱؍ کے بجائے۴۔۱۔۴۔۱؍کی ترتیب اپنائی، جہاں کالیڈو کولیبالی نے دفاع کو سنبھالا اور روبن نیویز نے مڈ فیلڈ میں اہم کردار ادا کیا۔
یہ بھی پڑھئے:اے آر امین نے کہا کہ میرے والد کا کام اس مقام تک پہنچ چکا ہے جہاں کوئی نہیں پہنچ سکتا
ایوان ٹونی، جو۱۸؍ گولز کے ساتھ لیگ کے ٹاپ اسکورر ہیں، اس میچ میں الہلال کے دفاعی ڈسپلن کی وجہ سے کوئی جادو نہ دکھا سکے۔دوسرے ہاف میں کھیل کی رفتار میں تیزی آئی۔ ۸۴؍ویں منٹ میں الہلال کے مداحوں نے اس وقت جشن منایا جب سالم الدوسری نے گیند کو جال میں پہنچا دیا، لیکن ویڈیو اسسٹنٹ ریفری نے میلکم کے آف سائیڈ ہونے کی وجہ سے یہ گول منسوخ کر دیا۔ آخری لمحات میں الاہلی کے علی مجرشی کو دوسرے یلو کارڈ پر میدان سے باہر بھیج دیا گیا۔
یہ بھی پڑھئے:t20-world-cup-pat-cummins-out-with-injury-91502
الہلال تاحال لیگ میں پہلے نمبر پر ہے، لیکن پوائنٹس کے ضیاع نے ان کی پوزیشن کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ النصر نے الریاض کو۰۔۱؍گول سے شکست دے کر الہلال اور اپنے درمیان فاصلہ صرف ایک پوائنٹ تک کم کر دیا ہے۔ النصر کی جانب سے واحد گول سادیو مانے نے کیا، جو کرسٹیانو رونالڈو کی غیر موجودگی میں ٹیم کی قیادت کر رہے تھے۔