بڑے بجٹ کی فرنچائز فلم ’’کالکی ۲۸۹۸ ‘‘کے سیکوئل میں کاسٹنگ کے حوالے سے قیاس آرائیاں ختم نہیں ہو رہی ہیں۔ اب اطلاعات ہیں کہ دپیکا پڈوکون کے فلم سے باہر ہونے کے بعد، میکرز سائی پلوی کو وہ کردار آفر کرنا چاہتے ہیں۔
EPAPER
Updated: February 03, 2026, 8:59 PM IST | Mumbai
بڑے بجٹ کی فرنچائز فلم ’’کالکی ۲۸۹۸ ‘‘کے سیکوئل میں کاسٹنگ کے حوالے سے قیاس آرائیاں ختم نہیں ہو رہی ہیں۔ اب اطلاعات ہیں کہ دپیکا پڈوکون کے فلم سے باہر ہونے کے بعد، میکرز سائی پلوی کو وہ کردار آفر کرنا چاہتے ہیں۔
’’کالکی ۲۸۹۸ ‘‘کے سیکوئل سے دپیکا پڈوکون کے باہر ہونے کو کافی وقت ہو چکا ہے۔ اس کے باوجود فلم کی کاسٹنگ اب تک فائنل نہیں ہو سکی ہے۔ میکرز فلم کے سیکوئل میں ایس یو ایم ۸۰؍ کے کردار کے لیے کسی مضبوط چہرے کی تلاش میں ہیں۔ فلم سے جڑے ذرائع کے مطابق، اس کردار کے لیے سائی پلوی سے رابطہ کیا گیا ہے تاہم، ابھی تک سرکاری طور پر کچھ بھی اعلان نہیں کیا گیا۔ لیکن اس خبر کے بعد سے ڈائریکٹر ’’ناگ اشون‘‘ کے اس بڑے سائنسی فکشن یونیورس میں لوگوں کی دلچسپی دوبارہ جاگ اٹھی ہے۔
سیکوئل کے حوالے سے بڑھتی ہوئی امیدوں کے درمیان نئی افواہیں بتاتی ہیں کہ ایک اہم کردار میں نیا چہرہ دیکھنے کو مل سکتا ہے جبکہ میکرز اس بارے میں خاموش ہیں۔ پہلی فلم میں دپیکا نے ایس یو ایم ۸۰؍کا کردار ادا کیا تھا، جسے سوماتی بھی کہا جاتا ہے۔ یہ کردار پروجیکٹ کے میں ایک حاملہ ٹیسٹ سبجیکٹ اور کالکی کی پیشین گوئی والی ماں تھا۔ ان کا کردار کہانی کے لیے بہت اہم تھا۔
فلم سے جڑے ذرائع نے تصدیق کی کہ کالکی کے سیکوئل میں دپیکا پڈوکون کے کردار کے لیے سائی پلوی سے رابطہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بات چیت ابھی ابتدائی مراحل میں ہے۔ ابھی تک کچھ بھی حتمی نہیں ہے، لیکن دپیکا کے بعد میکرز سائی کوایس یو ایم ۸۰؍ کے کردار کے لیے دیکھ رہے ہیں۔ انہیں لگتا ہے کہ وہ اس کردار کے لیے بالکل موزوں رہیں گی۔
یہ بھی پڑھئے:اے آر امین نے کہا کہ میرے والد کا کام اس مقام تک پہنچ چکا ہے جہاں کوئی نہیں پہنچ سکتا
ساتھ ہی، انہوں نے ان خبروں کو مسترد کر دیا جن میں کہا گیا تھا کہ سائی پلوی کو پہلے ہی سائن کر لیا گیا ہے یا شوٹنگ جلد ہی دوبارہ شروع ہو رہی ہے۔ یہ سب صرف افواہیں ہیں کیونکہ ابھی تک کچھ بھی فائنل نہیں ہوا۔ براہ کرم سرکاری تصدیق کا انتظار کریں۔ ‘‘
یہ بھی پڑھئے:ٹی ۲۰؍ورلڈ کپ پیٹ کمنز انجری کے باعث باہر
دپیکا پڈوکون کے سیکوئل سے باہر ہونے کی خبر سب سے پہلے ستمبر ۲۰۲۵ء میں سامنے آئی تھی۔ اسی وقت، انہوں نے سندپ ریڈی وانگا کی ہدایت کردہ فلم اسپرٹ سے بھی کنارہ کشی اختیار کر لی تھی۔ رپورٹس میں کہا گیا کہ فیس سے متعلق مسائل کی وجہ سے فلم چھوڑنے سے پہلے انہوں نے تقریباً ۲۰؍ دن تک سیکوئل کی شوٹنگ کی تھی۔ نہ دپیکا اور نہ ہی میکرز نے ان رپورٹس پر کوئی تبصرہ کیا ہے۔