عالمی شہرت یافتہ موسیقار اے آر رحمان کو۱۵؍ دسمبر۲۰۲۵ء کو چنئی میں لکشمی نارائن انٹرنیشنل ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ یہ اعزاز ان کے فن اور موسیقی کے شعبے میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں پیش کیا جا رہا ہے۔
EPAPER
Updated: December 13, 2025, 6:04 PM IST | Mumbai
عالمی شہرت یافتہ موسیقار اے آر رحمان کو۱۵؍ دسمبر۲۰۲۵ء کو چنئی میں لکشمی نارائن انٹرنیشنل ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ یہ اعزاز ان کے فن اور موسیقی کے شعبے میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں پیش کیا جا رہا ہے۔
مشہور موسیقاراے آر رحمان کو۱۵؍ دسمبر۲۰۲۵ء کو لکشمی نارائن انٹرنیشنل ایوارڈ سے نوازا جائے گا جو لکشمی نرائن گلوبل میوزک فیسٹیول ۲۰۲۵ء کی افتتاحی تقریب کے موقع پر پیش کیا جائے گا۔ لکشمی نارائن انٹرنیشنل ایوارڈ عظیم فنکاروں کو ان کی فنون میں خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے، اور اس سال کے ایڈیشن میں آسکر یافتہ موسیقار اور گلوکار کو اس اعزاز سے نوازا جائے گا۔ یہ ایوارڈ ایک خصوصی تقریب میں پیش کیا جائے گا، جو چنئی میں راسیکا رنجنی سبھا میں پیر، ۱۵؍ دسمبر۲۰۲۵ءکو دوپہر۲؍بجے لکشمی نرائن گلوبل میوزک فیسٹیول کے ۳۵؍ویں سال کی افتتاحی تقریب کے طور پر منعقد ہوگا۔
یہ بھی پڑھئے: کولکاتا میں شاہ رخ خان کی لیونل میسی سے ملاقات، ویڈیو وائرل
دو بار اکیڈمی ایوارڈ جیتنے والے اور عالمی موسیقی کے آئیکون اے آر رحمان کے کام کو ہندوستانی سنیما کی آواز کو تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کرنے کیلئے جانا جاتا ہے۔ ۱۰۰؍ سے زیادہ فلمی ساؤنڈ ٹریکس اور البمز میں ۱۵۰؍ملین سے زائد ریکارڈز فروخت ہونے کے ساتھ، ان کے اہم اسکورز میں ’’روجا‘‘، ’’بمبئی‘‘، ’’دل سے‘‘، ’’تال‘‘، ’’لگان‘‘، ’’سلم ڈاگ ملینیئر‘‘ اور’’۱۲۷؍ آورز‘‘ شامل ہیں۔ ٹرینیٹی کالج میں مغربی کلاسیکی موسیقی کی تربیت حاصل کرنے کے بعد، انہوں نے چنئی میں پائینئرنگ ’’پنچاتھن ریکارڈ اِن‘‘ قائم کی اور ’’روجا‘‘ کے ساتھ تاریخی آغاز کیا جس کیلئے انہیں نیشنل ایوارڈ ملا، اور بعد میں چھ مزید ایوارڈز حاصل کئے جو کسی بھی ہندوستانی موسیقار کیلئےسب سے زیادہ ہیں۔ وہ پدم شری اور پدم بھوشن کے بھی حامل ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: جینیفر لارنس، جوش ہچرسن ہنگر گیمز میں اپنے کردار کو دوبارہ پیش کریں گے
سنیما سے باہر، رحمان وی آر فلم’’لے مسک‘‘ جیسے منصوبوں کے ذریعے جدت جاری رکھے ہوئے ہیں اور نئے ہنر مندوں کو کے ایم میوزک کنزرویٹری، سن شائن آرکسٹرا، فردوس آرکسٹرا اور حالیہ انسیمبلز ’’روحِ نور‘‘ اور’’جھلا‘‘ کے ذریعے فروغ دے رہے ہیں۔ اے آر رحمان فاؤنڈیشن کے ذریعے، وہ تعلیم اور فلاح و بہبود کیلئے پرعزم ہیں۔ ٹائم کے’’۱۰۰؍ سب سے بااثر افراد‘‘ میں شامل اور۲۰۲۴ءمیں ٹرینیٹی لیبان کے اعزازی صدر مقرر کئےجانے والے رحمان عالمی موسیقی میں پیش پیش ہیں، جہاں وہ روایت، ٹیکنالوجی اور ثقافت کے درمیان بہترین پل کا کردار ادا کرتے ہیں۔