• Sat, 13 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

رنویر سنگھ کی’’دھُرندھر‘‘ کی باکس آفس پر دھوم، سب سے بڑی ہندی فلم بننے کے قریب

Updated: December 13, 2025, 7:03 PM IST | Mumbai

رنویر سنگھ کی فلم’’ دھُرندھر‘‘ نے کم پری ریلیز چرچا کے باوجود باکس آفس پر غیر معمولی کارکردگی دکھاتے ہوئے نئے ریکارڈ قائم کرنے کی راہ پکڑ لی ہے۔ فلم کی روزانہ بڑھتی کمائی نے اسے ہندی سنیما کی سب سے بڑی ہٹ فلموں کی فہرست میں شامل ہونے کے قریب پہنچا دیا ہے۔

Ranveer Singh in `Dharandhar`. Photo: INN
رنویر سنگھ ’’دھرندھر‘‘ میں۔ تصویر: آئی این این

رنویر سنگھ کی اداکاری سے سجی فلم ’’دھُرندھر‘‘ کو ریلیز سے قبل خاصی کم تشہیری گونج حاصل تھی اور ٹریڈ میں بہت سے لوگوں کو باکس آفس پر پہلے دن کم اوپننگ کی توقع تھی۔ بلاک بکنگ اور خود ٹکٹ خریدنے کے الزامات کے درمیان، دھُرندھر نے پہلے دن تقریباً۲۴؍ کروڑ روپے کمائے اور ۷؍ دنوں میں گھریلو باکس آفس پر۱۸۲؍ کروڑ روپے کا بزنس کر لیا۔ 
’’دھُرندھر‘‘ ہندی میں سب سے بڑی باکس آفس کمائی کی طرف گامزن
اگرچہ پہلے ہفتے میں فلم کا باکس آفس بزنس شاندار رہا، لیکن روزانہ کی بنیاد پر اس کی کمائی کا رجحان بالکل غیر معمولی ثابت ہوا ہے۔ فلم نے پانچویں دن اپنی اوپننگ ڈے سے زیادہ کمائی کی اور چھٹے اور ساتویں دن بھی مضبوط رفتار برقرار رکھی۔ باکس آفس انڈیا کے مطابق، فلم اپنے آٹھویں دن ہندوستانی سنیما کی تاریخ کی سب سے بڑی سیکنڈ فرائیڈے کمائی کرنے جا رہی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ فلم اینمل، جوان، پٹھان اور یہاں تک کہ پشپا ۲: دی رول (ہندی) کے تمام موجودہ سیکنڈ فرائیڈے ریکارڈز توڑ دے گی۔ 
دھُرندھر کے پاس اب یہ موقع بھی ہے کہ یہ ہندی سنیما کی تاریخ کی پہلی فلم بن جائے جو دوسرے ہفتے میں ہی۲۰۰؍ کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کرے۔ 

یہ بھی پڑھئے: رنویر سنگھ کی فلم ’’دُھرندھر‘‘ پر خلیجی ممالک میں پابندی، جی سی سی سرٹیفکیٹ نہیں ملا

یہ فلم اب ہندوستان میں ۵۰۰؍ کروڑ روپے کے باکس آفس بزنس کی طرف بڑھ رہی ہے اور اس کے پاس پٹھان، جوان، اینمل اورا ستری ۲؍ جیسی ٹاپ کمائی کرنے والی ہندی فلموں کو پیچھے چھوڑنے کا بھی امکان ہے۔ اگرچہ دھُرندھر نے باکس آفس پر اینمل جیسی فلموں کے مقابلے میں سست شروعات کی تھی لیکن اب یہ دوسرے ویک اینڈ سے ہی رنبیر کپور اور بوبی دیول کی فلم کو پیچھے چھوڑنے کی راہ پر ہے۔ دھُرندھر اس وقت آل ٹائم ریکارڈ کی جانب بڑھ رہی ہے، اور اس کا دوسرا ہفتہ ہی یہ طے کرے گا کہ اپنی مکمل باکس آفس دوڑ میں یہ فلم کہاں تک پہنچتی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK