• Wed, 02 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

اے آر رحمان نے اپنی کتاب ’’رحمان: اے رینیسانس‘‘کا اعلان کر دیا

Updated: September 01, 2026, 10:02 PM IST | Mumbai

معروف موسیقار اور آسکر ایوارڈ یافتہ اے آر رحمان نے اپنی زندگی، موسیقی اور تخلیقی سفر پر مبنی نئی یادداشتوں کی کتاب ’’رحمان: اے رینیسانس‘‘ (Rahman: A Renaissance)کا اعلان کر دیا ہے۔ اس کتاب میں وہ مصنفہ روپا چکرورتی کے ساتھ شریک مصنف ہوں گے۔

AR Rahman And Rupa.Photo:INN
روپا اور اے آر رحمان ۔تصویر:آئی این این

معروف موسیقار اور آسکر ایوارڈ یافتہ  اے آر رحمان  نے اپنی زندگی، موسیقی اور تخلیقی سفر پر مبنی نئی یادداشتوں کی کتاب  ’’رحمان: اے رینیسانس‘‘ (Rahman: A Renaissance)کا اعلان کر دیا ہے۔ اس کتاب میں وہ مصنفہ  روپا چکرورتی  کے ساتھ شریک مصنف ہوں گے۔ اے آر رحمان نے پیر کے روز سوشل میڈیا پر روپا چکرورتی کے ساتھ پیانو کے سامنے لی گئی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا’’ ایک نیا باب شروع ہو رہا ہے۔‘‘ ان کے مطابق کتاب میں ان کی موسیقی، خیالات، مشکلات، اثرات اور اس تخلیقی سفر کو قریب سے سمجھنے کی کوشش کی جائے گی جس نے ان کی شخصیت اور فن کو تشکیل دیا۔

یہ بھی پڑھئے:انشومن جھا اور رگھوبیر یادو کی فلم ’’اوم کا ہری‘‘۱۸؍ ستمبر کو ریلیز ہوگی

رحمان نے بتایا کہ ان کی موسیقی ان کے ذہن میں مسلسل ہونے والی تبدیلی اور ارتقا سے جنم لیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کےو چیلنجز، خواہشات، ذہنی کشمکش اور آزمائشیں  ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہیں۔ ان کے مطابق بھائی چارے اور انسانی تعلقات کے تجربات، نفسیاتی اتار چڑھاؤ اور ایمان  بھی ان کے تخلیقی سفر کا حصہ رہے ہیں اور بالآخر یہ تمام تجربات ان کی موسیقی میں جگہ بناتے ہیں۔
اس کتاب کا مقصد صرف ان کے مشہور گانوں یا کامیاب فلموں کی فہرست پیش کرنا نہیں بلکہ ان  لمحات، خیالات اور اثرات  کو بیان کرنا ہے جنہوں نے ان کے فن کو شکل دی۔  اے آر رحمان کی زندگی پر اس سے قبل بھی کتاب لکھی جا چکی ہے۔ ’Notes of a Dream: The Authorised Biography of AR Rahman‘  نامی کتاب چنئی کے مصنف  کرشنا تریلوک نے لکھی تھی، جو  Penguin Random House India  نے ۲۰۱۸ء میں شائع کی۔ اس کتاب کا اجراء ممبئی میں ہوا تھا اور اس کا پیش لفظ معروف ہدایت کار  ڈینی بوائل  نے لکھا تھا۔ اس وقت رحمان نے بتایا تھا کہ کتاب پر کام کرنے کے عمل نے انہیں اپنی زندگی کے ان گوشوں میں دوبارہ جانے کا موقع دیا جو طویل عرصے سے نجی اور ذاتی رہے تھے۔

یہ بھی پڑھئے:پاکستان کے مصباح الحق نے سلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

 ’Notes of a Dream‘ بنیادی طور پر اے آر رحمان کے بارے میں لکھی گئی سوانح تھی، جس کے لیے ان کے قریبی لوگوں کے انٹرویوز اور واقعات سے مدد لی گئی تھی۔ اس کے برعکس  ’Rahman: A Renaissance‘  میں رحمان خود شریک مصنف ہیں۔ اس طرح وہ اپنی زندگی اور تخلیقی سفر کی کہانی بیان کرنے کے عمل کا براہِ راست حصہ بن گئے ہیں۔ مصنفہ  روپا چکرورتی  اس کتاب میں اے آر رحمان کے ساتھ شریک مصنف کی حیثیت سے کام کر رہی ہیں۔ اعلان کے مطابق وہ اس تعاون میں اپنی تحریری اور کہانی بیان کرنے کی صلاحیت شامل کریں گی۔  یہ کتاب رحمان کے شاندار موسیقی کے سفر کے ساتھ ساتھ اس انسان کو سمجھنے کی کوشش بھی ہوگی جو ان گانوں اور دھنوں کے پیچھے موجود ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK