• Wed, 25 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

اریجیت سنگھ کا مداحوں کو پیغام: کئی نغمے ریلیز ہونا باقی، نئے نغموں سے دوری

Updated: February 25, 2026, 6:02 PM IST | Mumbai

گلوکار اریجیت سنگھ نے اپنے ایکس اکاؤنٹ کو پبلک کرنے کے بعد مداحوں کے نام ایک جذباتی پیغام شیئر کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگرچہ وہ نئے فلمی نغموں پر کام نہیں کررہے ہیں لیکن زیر التواء گانوں کی طویل فہرست اب بھی موجود ہے جو آنے والے مہینوں میں ریلیز ہوتی رہے گی۔

Arijit Singh. Photo: INN
اریجیت سنگھ۔ تصویر: آئی این این

معروف پلے بیک گلوکار اریجیت سنگھ نے منگل کو اپنے ایکس پر ایک نوٹ شیئر کیا۔ انہوں نے لکھا کہ ’’یہ پیغام صرف میرے سامعین کے لیے ہے۔ اگر آپ میرے سننے والے نہیں ہیں تو براہ کرم اسے ابھی پڑھیں اور سوائپ نہ کریں، یہ ایک عاجزانہ درخواست ہے۔‘‘ ۳۸؍  سالہ گلوکار نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہیلو خوبصورت لوگو! میں صرف آپ سب کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں آپ سے محبت کرتا ہوں۔ اس بے رحم دنیا میں آپ کی مہربانی کا بہت شکریہ۔ اگرچہ میں نے نئے اسائنمنٹ لینا چھوڑ دیا ہے لیکن زیر التواء گانوں کی فہرست کم نہیں ہے ۔‘‘
اریجیت نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ’’مجھے بہت سارے گانے مکمل کرنے ہوں گے۔ لوگوں کو سمجھانے کی کوشش نہ کریں، آپ کتنی بار یہ کریں گے؟ بہت سارے نامکمل گانے ہیں، وہ مکمل ہونے تک ریلیز ہوتے رہیں گے۔ شاید اس پورے سال میں۔ شاید اگلے سال بھی ۔‘‘ انہوں نے مداحوں کو سادگی اور سکون کا پیغام دیتے ہوئے لکھا:’’پرامن رہو۔ اس پلیٹ فارم سے باہر نکلنے کی کوشش کرو۔ اپنے جسم سے اسپائک پروٹین کو ہٹا دو، ۵؍ جی چھوڑ دو، محبت کرو۔‘‘ ان کے اس منفرد انداز نے سوشل میڈیا پر بحث کو بھی جنم دیا۔

ریٹائرمنٹ کا اعلان اور ردعمل
جنوری میں اریجیت سنگھ نے ایک نجی، محفوظ‘‘ ایکس اکاؤنٹ کے ذریعے اعلان کیا تھا کہ وہ اب بطور پلے بیک گلوکار نئے اسائنمنٹس نہیں لیں گے۔ بعد میں یہی پیغام ان کے عوامی اکاؤنٹس پر بھی پوسٹ کیا گیا۔ اپنے اعلان میں انہوں نے لکھا تھا کہ ’’میں آپ سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے مجھے ان تمام برسوں میں سامعین کی حیثیت سے اتنا پیار دیا۔ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ میں اب سے پلے بیک گلوکار کے طور پر کوئی نیا اسائنمنٹ نہیں لینے والا ہوں۔ میں اسے ختم کر رہا ہوں۔ یہ ایک شاندار سفر تھا۔‘‘
ان کے اس فیصلے نے مداحوں اور انڈسٹری کے ساتھیوں کو حیران کر دیا۔ کئی لوگوں نے مایوسی کا اظہار کیا، جبکہ بعض نے اسے آزاد موسیقی اور ذاتی منصوبوں پر توجہ دینے کا موقع قرار دیا۔

یہ بھی پڑھئے: نیٹ فلکس کی ’’پرائیڈ اینڈ پریجوڈیس‘‘ کا ٹیزر جاری

ایک دور کا اختتام یا نیا آغاز؟
اریجیت سنگھ گزشتہ دہائی میں ہندی فلمی موسیقی کی سب سے نمایاں آوازوں میں شمار ہوتے رہے ہیں۔ ان کے گانے چارٹ بسٹر ثابت ہوئے اور رومانوی گیتوں سے لے کر جذباتی نغموں تک انہوں نے ایک الگ شناخت قائم کی۔ اگرچہ وہ نئے فلمی اسائنمنٹس نہیں لے رہے، مگر ان کے الفاظ سے واضح ہے کہ مداحوں کو آنے والے عرصے میں ان کی آواز سننے کو ملتی رہے گی — زیر التواء گانوں کی صورت میں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK