اریجیت سنگھ اسپوٹیفائی پر سب سے زیادہ فالوورز والے آرٹسٹ بن گئے ہیں۔ یکم جولائی ۲۰۲۵ء کے مطابق انسٹاگرام پران کے ۱۵۱؍ملین سے زیادہ فالوررز ہیں۔
EPAPER
Updated: July 04, 2025, 6:04 PM IST | Mumbai
اریجیت سنگھ اسپوٹیفائی پر سب سے زیادہ فالوورز والے آرٹسٹ بن گئے ہیں۔ یکم جولائی ۲۰۲۵ء کے مطابق انسٹاگرام پران کے ۱۵۱؍ملین سے زیادہ فالوررز ہیں۔
اریجیت سنگھ نے ایک مرتبہ پھر ہندوستان کو فخر کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔ وہ اسپوٹیفائی پر سب سے زیادہ سبسکرائبرز والے گلوکار بن گئے ہیں اور ٹیلر سویفٹ، بیلی ایلیش، بی ٹی ایس ، دی وی کینڈ اور دیگر کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ یکم جولائی ۲۰۲۵ء کو اسپوٹیفائی پر اریجیت سنگھ کے ۱۵۱؍ ملین فالوورز ہوگئے ہیں۔ مبینہ طور پر انہیں فلم ’’سیارہ‘‘ کے نغمے ’’دھن‘‘اور وکی کوشل کی فلم ’’چھاوا‘‘ کے نغمے ’’جانے تو‘‘ سے شہرت حاصل ہوئی ہے۔ ٹیلر سویفٹ بھی اریجیت سنگھ کو فالو کرتی ہیں اور انسٹاگرام پر ان کے ۱۳۹؍ ملین فالوور ہیں۔
ایڈ شیران، بیلی ایلیش اور دی وی کینڈ کے انسٹاگرام پر بالترتیب ۱۲۱؍ ملین، ۱۱۴؍ ملین اور ۱۰۷ء ۲؍ ملین فالوورزہیں۔ کے پاپ بینڈ بی ٹی ایس ، جو اپنی فوجیخدمات کی وجہ سے پیچھے ہیں، کے انسٹاگرام پر ۸۰؍ ملین فالوورزہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اریاناگرانڈے اور ایمینیم نے بھی اسپوٹیفائیپر ۱۰۰؍ ملین کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ اریجیت سنگھ کے بعد اے آر رحمٰن ایسے واحد موسیقار ہیںجو ٹاپ ٹوینٹی کی لسٹ میں شامل ہیں جبکہ ان کے۴۹؍ ملین فالوورز ہیں۔یہ چارٹ عالمی سطح پر اریجیت سنگھ کی شہرت میں اضافہ کی نشاندہی کرتا ہے ۔ ان کے گلوکاری کے کریئر کی شروعات ۲۰۰۵ء میں ہوئی تھی جب انہوں نے ریالٹی شو ’’گوروکول‘‘ میں حصہ لیا تھا۔
انہوں نے فتح حاصل نہیں کی تھی لیکن انہیں دیگر بڑے مواقع دستیاب ہوئے تھے۔ اریجیت سنگھ نے ۲۰۱۱ء میں فلم ’’مرڈر ۲‘‘ کیلئے نغمہ پھر محبت سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔ ۲۰۱۳ء میں انہیں فلم ’’عاشقی ۲‘‘ کے نغمے ’’تم ہی ہو‘‘ سے شہرت حاصل ہوئی تھی جس نے انہیں بالی ووڈ میں اپنی شناخت قائم کرنے میں مدد فراہم کی تھی اور انہیںبہترین میل پلے بیک سنگر کا ایوارڈ تفویض کیا گیا تھا۔اس کے بعد سے ہی اریجیت سنگھ کی شہرت میں اضافہ ہونے لگا تھا۔ بعد ازیں انہیںدو مرتبہ بہترین پلے بیک سنگر کا نیشنل ایوارڈ دیا گیا تھا، پہلی مرتبہ فلم ’’پدماوت‘‘ (۲۰۱۸ء)اور دوسری مرتبہ فلم ’’برہماستر پارٹ ون : شیوا‘‘ (۲۰۲۲ء )کے نغمے کیسریا کیلئے۔‘‘حال ہی میں اریجیت سنگھ نے برطانوی گلوکار ایڈ شیران سے ان کے نغمے ’’سفائر‘‘ کیلئے شراکت داری کی تھی۔