Inquilab Logo

ارجن رامپال اور امیشا پٹیل کی فلم ’’مسٹری آف ٹیٹو‘‘ کا ٹریلر ریلیز

Updated: August 17, 2023, 7:02 PM IST | Mumbai

’’مسٹری آف ٹیٹو ‘‘ میں روہت راج ، ڈیزی شاہ اور مائرہ سرین نے مرکزی کردار اد ا کیا ہے

Poster for Mystery of Tattoo. Photo: INN
مسٹری آف ٹیٹو کا پوسٹر۔ تصویر: آئی این این

امیشا پٹیل کی فلم غدر۔۲؍ سنیما گھروں میں خوب دھوم مچارہی۔ غالباً اسی کے پیش نظر ان کی اگلی فلم ’’مسٹری آف ٹیٹو‘‘ کا بھی ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔ٹریلر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ایسے شخص کے ساتھ کئی راز جڑے ہوئے ہیں جس کے ہاتھ پر ٹیٹو ہے۔ اس فلم میں امیشا پٹیل خصوصی کردار ادا کررہی ہیں جبکہ روہت راج ، ڈیزی شاہ اور مائرہ سرین اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔اس فلم میں ارجن رامپال بھی مہمان کردار میں نظر آئیں گے جو ایک ٹیٹو آرٹسٹ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ روہت راج اس فلم سے بالی ووڈ میں اپنے کریئر کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔ فلم میں روہت راج ایک وکیل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔فلم کی کہانی قتل کے راز پر مبنی ہے۔ جس میں قاتل، لوگوں کو قتل کرنے کے بعد ان کے جسم پر ٹیٹو بنواتا ہے۔ ٹریلر کا آغاز لندن پولیس کے منظر سے ہوتا ہے جس کے بعد قتل کا معمہ سامنے آتا ہے۔ جہاں قاتل لوگوں کو قتل کرنے کے بعد ان کے جسموں پر ٹیٹو بنا دیتا ہے۔ اس کے بعد ٹریلر میں ڈیزی شاہ کی انٹری ہے، جو قتل کا معمہ حل کرنے میں پولیس کی مدد کرتی نظر آرہی ہیں۔ اگلے منظر میں روہت راج وکیل کے کردار میں نظر آ رہے ہیں۔ ٹریلر میں امیشا پٹیل اور ارجن رامپال کی بھی جھلک دکھائی دیتی ہے۔
واضح رہے کہ کلیا راسی ستپن نے اس فلم سے بطور ہدایتکار بالی ووڈ میں قدم رکھا ہے۔ فلم کی کہانی بھی انہوں نے ہی لکھی ہے جبکہ انوشری شاہ، کشش خان اور گجی ناتھ جے کمار نے مل کر فلم کو پکل انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے پروڈیوس کیا ہے۔ اس فلم میں منوج جوشی، ارون کپور، سائرہ پنڈال، ٹام ہینڈرکس اور سوکی چاٹ نے بھی معاون کردار ادا کئے ہیں۔ فلم ’’مسٹری آف ٹیٹو‘ ‘یکم ستمبر ۲۰۲۳ء کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK