• Fri, 04 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آرین خان، شاہ رخ خان ہی کی طرح محنتی ہیں: منوج پاہوا

Updated: August 24, 2024, 6:16 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

آرین خان کی ہدایتکاری میں بننے والی پہلی ویب سیریز میں مرکزی کردار ادا کرنے والے منوج پاہوا نے کہا کہ وہ آرین خان کے اخلاق سے بہت متاثر ہیں۔ ان میں اور شاہ رخ خان میں بہت مماثلت ہے۔ وہ محنتی ہیں اور اپنے اطراف کے لوگوں کا بہت خیال رکھتے ہیں۔

Manoj Pahwa. Photo: INN
منوج پاہوا۔ تصویر : آئی این این

بالی ووڈ کے تجربہ کار اداکار منوج پاہوا، جو آرین خان کی آنے والی ویب سیریز میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں، نے آرین اور شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کے بارے میں بتایا۔ ’ہندی رش‘ کے ساتھ اپنی بات چیت کے دوران، منوج پاہوا نے آرین کی تعریف کی، اور انہیں ایک محنتی نوجوان کے طور پر بیان کیا۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ سیریز کی فلم بندی کا عمل طویل تھا، لیکن یہ ایک خوشگوار تجربہ تھا۔ تاہم، منوج پاہوا نے سیریز کے بارے میں مزید تفصیلات ظاہر نہیں کی۔ البتہ انہوں نے بتایا کہ یہ سیریز فلم انڈسٹری کے ارد گرد مرکوز ہے۔
شاہ رخ خان اور آرین خان کے درمیان مماثلت کے بارے میں پوچھے جانے پر منوج پاہوا نے کہا کہ دونوں کا کام کرنے کا انداز یکساں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شاہ رخ ضرورت پڑنے پر دن میں ۱۸؍ سے ۲۰؍ گھنٹے کام کرنے کیلئے جانے جاتے ہیں، اور انہوں نے مشاہدہ کیا کہ آرین بھی بالکل ایسے ہی ہیں۔ وہ کام کے متعلق کافی سنجیدہ ہیں۔ منوج پاہوا نے شاہ رخ کی اس قابلیت کے بارے میں بھی بات کی کہ وہ اپنے آس پاس کے لوگوں سے محبت سے پیش آتے ہیں اور ان کا بہت احترام کرتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے:سلمان خان اپنی آمدنی کا صرف ۱۰؍ فیصد اپنے پاس رکھتے ہیں

منوج پاہوا نے کہا کہ ’’شاہ رخ ہر کسی کو ایسا محسوس کراتے ہیں جیسے وہ انہیں ہمیشہ سے جانتے ہیں اور جب وہ ان کے دفتر جاتے ہیں تو انہیں ذاتی طور پر گیٹ تک چھوڑنے آتے ہیں۔ آرین بھی اسی طرح ہیں۔ وہ اپنے اردگرد ہر کسی کا اچھی طرح خیال رکھتے ہیں۔‘‘ انہوں نے یہ بھی شیئر کیا کہ شاہ رخ نے آرین کی ہدایت کاری کی پہلی سیریز کے سیٹ کا دورہ بھی کیا، اور اپنی مہارت اور تعاون کی پیشکش بھی کی۔ شاہ رخ نے عملے کی فلاح و بہبود کیلئے تشویش ظاہر کی اور اس بات کو یقینی بنایا کہ پروڈکشن کے ذریعے ان کی اچھی طرح دیکھ بھال کی جائے۔ منوج پاہوا نے یہ بھی انکشاف کیا کہ کلائمیکس کی فلم بندی کے دوران، شاہ رخ نے خود بھی کچھ شاٹس لئے۔
منوج پاہوا نے مزید کہا کہ جب انہوں نے دیکھا کہ آرین کیلئے کھانا ’’منت‘‘ سے آتا ہے تو انہوں نے بھی وہی کھانا کھانے کی خواہش ظاہر کی اور آرین نے اس کا انتظام بھی کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ سیما (اپنی بیوی) کو بتائیں گے کہ انہوں نے آج شاہ رخ کے گھر کا کھانا کھایا ہے جو اُن کے خصوصی شیف نے تیار کیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK