• Wed, 12 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آرین خان کی ویب سیریز ’دی بیڈز آف بالی ووڈ‘ نے ویور شپ کے ریکارڈ توڑدئیے

Updated: September 25, 2025, 10:29 AM IST | Mumbai

کئی ممالک میں نیٹ فلکس کی ٹاپ ۱۰؍ فہرست میں شامل جبکہ ہندوستان ، پاکستان بنگلہ دیش ،عمان ،مالدیپ، ماریشس اور یو اے ای میں سر فہرست ہے.

Aryan Khan.Photo:INN
آرین خان۔ تصویر: آئی این این

شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان نے اپنا بالی ووڈ ڈیبیو نہایت شاندار انداز میں کیا ہے کیوں کہ نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی ان کی ویب سیریز ’دی بیڈز آف بالی ووڈ‘ نے دنیا بھر میں  ویور شپ  کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ بوبی دیول، لکشیا لالوانی، راگھو جوئیل، سحر بامبا اور انیا سنگھ  نے اس سیریز میں مرکزی کردار نبھائے ہیں۔   ۱۸؍ ستمبر کو ریلیز ہوتے ہی یہ شو  انتہائی  پسند کئے جانے والا ہندوستانی شوز کی فہرست میں ٹاپ پر آگیا ہے۔ ساتھ ہی نیٹ فلکس کی عالمی ٹاپ۱۰؍ کی فہرست میں بھی داخل ہو گیا ہے۔ مزید برآں  اس نے کاجول کے نئے او ٹی ٹی  شو، دی ٹرائل سیزن۲؍ کے ناظرین کی تعداد سے تقریباً دُگنی تعداد  ریکارڈ کی ہے۔
 سنیما تجزیاتی ویب سائٹ فلکس پٹرول کے مطابق دی بیڈس آف بالی ووڈ  نیٹ فلکس  پر عالمی سطح پر ٹاپ ۱۰؍ ٹی وی شوز میں ۹؍ویں نمبر پر ہے۔منی ہائسٹ کے فلمسازوں کی طرف سے  بنایا گیا ہسپانوی تھرلر بلینیئرز بنکر سرفہرست ہے جبکہ جنوبی کوریا کا رومانوی ڈراما بون ایپی ٹاٹ، یور میجسٹی  دوسرے نمبر پر ہے۔
  واضح رہے کہ آرین خان کا یہ شو دنیا بھر کے ۷؍ ممالک بشمول ہندوستان، بنگلہ دیش، پاکستان، مالدیپ، ماریشس، عمان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں سرفہرست مقام پر پہنچ گیا۔اس نے آسٹریلیا، بحرین، کویت، قطر اور سری لنکا سمیت عالمی سطح پر ٹاپ  ۱۰؍ میں جگہ بنالی ہے۔  اور میکس میڈیا کے مطابق  بیڈز آف بالی ووڈ  نے۱۸؍ ستمبر سے۲۱؍ ستمبر تک اپنے  ویک اینڈ کے دوران ۶ء۴؍ ملین ویوز حاصل کئے۔ یہ۱۵؍ ستمبر سے ۲۱؍ ستمبر  کے درمیان ہندوستان میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا شو ہے۔ہندوستان میں دوسرے نمبر پر کاجول کی ’دی ٹرائل‘ سیزن ۲؍ ہے، جس کو ۲۵؍ لاکھ بار دیکھا گیا ہے۔ ڈو یو وانا پارٹنر  ۲؍ ملین  ویوز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ آرین کی کامیابی نے واضح کردیا ہے کہ کنٹینٹ اچھا ہو تو نئے ڈائریکٹر اور نئے اداکاروں کے دم پر بھی کہانی ہٹ کروائی جاسکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK