ہندوستانی موسیقی کی عظیم اور لیجنڈری پلے بیک سنگر آشا بھوسلے کی ۹۳؍ویں یومِ پیدائش کے موقع پر ان کا آخری فلمی گانا’’اے میری زندگی، تو چھپی ہے کہاں‘‘ ریلیز کر دیا گیا۔ یہ گانا آنے والی ہندی فیملی کامیڈی ڈراما فلم ’’اوم کا ہری‘‘ کا حصہ ہے۔
EPAPER
Updated: September 08, 2026, 7:02 PM IST | Mumbai
ہندوستانی موسیقی کی عظیم اور لیجنڈری پلے بیک سنگر آشا بھوسلے کی ۹۳؍ویں یومِ پیدائش کے موقع پر ان کا آخری فلمی گانا’’اے میری زندگی، تو چھپی ہے کہاں‘‘ ریلیز کر دیا گیا۔ یہ گانا آنے والی ہندی فیملی کامیڈی ڈراما فلم ’’اوم کا ہری‘‘ کا حصہ ہے۔
ہندوستانی موسیقی کی عظیم اور لیجنڈری پلے بیک سنگر آشا بھوسلے کی ۹۳؍ویں یومِ پیدائش کے موقع پر ان کا آخری فلمی گانا’’اے میری زندگی، تو چھپی ہے کہاں‘‘ ریلیز کر دیا گیا۔ یہ گانا آنے والی ہندی فیملی کامیڈی ڈراما فلم ’’اوم کا ہری‘‘ کا حصہ ہے اور اسے آشا بھوسلے کی یاد میں ایک خاص خراجِ عقیدت کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔
آشا بھوسلے نے یہ گانا ۲۰۲۳ء کے اواخر میں ریکارڈ کیا تھا، اس وقت ان کی عمر ۹۰؍ برس سے زیادہ تھی۔ اسے ان کی آخری ریکارڈ شدہ فیچر فلم پلے بیک ریکارڈنگ کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔ گانے کے ساتھ جاری کیے گئے ویڈیو میں آشا بھوسلے کو اسٹوڈیو میں گانا ریکارڈ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جس سے ان کے مداحوں کو ان کے آخری ریکارڈنگ سیشن کی ایک جھلک بھی ملتی ہے۔
’’اوم کا ہری‘‘ ایک باپ اور بیٹے کے رشتے پر مبنی ڈراما کامیڈی فلم ہے، جس کی ہدایت کاری ہریش ویاس نے کی ہے۔ فلم میں انشومان جھا، رگھوبیر یادو، سونی رازدان اور عائشہ کپور اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ فلم کی کہانی خاندان، جذبات اور ان باتوں کے گرد گھومتی ہے جو اکثر والدین اور بچوں کے درمیان دل میں رہ جاتی ہیں۔ فلم ۱۸؍ ستمبر ۲۰۲۶ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:آشا بھوسلے نے ایک وقت عدنان سمیع کی پزیرائی کی تھی
فلم کے مرکزی اداکار انشومان جھا نے آشا بھوسلے کی آواز کو فلم کا حصہ بنانے کو اپنے لیے انتہائی خاص اور جذباتی تجربہ قرار دیا۔ ان کے مطابق فلم میں آشا جی کی آواز ایک ایسے گانے کو پیش کرتی ہے جو کہانی کے جذباتی پہلو کو اجاگر کرتا ہے۔ انہوں نے آشا بھوسلے کے ساتھ اسٹوڈیو میں وقت گزارنے کو بھی اپنے فنی سفر کے یادگار لمحات میں شمار کیا۔
ہدایت کار ہریش ویاس نے بھی کہا کہ آشا بھوسلے کی سالگرہ کے موقع پر اس گانے کو ریلیز کرنے کا مقصد ان کی لازوال آواز، عظیم ورثے اور ان کی موسیقی سے متاثر ہونے والی کئی نسلوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنا ہے۔ گانے کی خاص بات یہ بھی ہے کہ اس کی ویڈیو میں آشا بھوسلے کی ریکارڈنگ کے دوران بنائی گئی پردے کے پیچھے کی ویڈیوزشامل ہیں۔ اس میں وہ گانے کی ریکارڈنگ کرتی اور فلم کی ٹیم کے ساتھ گفتگو کرتی نظر آتی ہیں، جس نے اس ریلیز کو مزید جذباتی بنا دیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:ہندوستان کے خلاف ٹی ۲۰؍ میں جاپان کی قیادت کینڈل کاڈوواکی فلیمنگ کریں گے
آشا بھوسلے نے سات دہائیوں سے زیادہ عرصے تک ہندوستانی فلمی موسیقی پر اپنی منفرد آواز کی چھاپ چھوڑی۔ انہوں نے ۱۲؍ ہزار سے زائد گانے ریکارڈ کیے، جن میں ’’دم مارو دم‘‘، ’’پیا تو اب تو آجا‘‘، ’’چرا لیا ہے تم نے جو دل کو‘‘ اور ’’یہ میرا دل‘‘ جیسے مقبول گانے شامل ہیں۔ ان کی آواز اور گائیکی نے کئی نسلوں کے موسیقی کے ذوق کو متاثر کیا۔ آشا بھوسلے کا انتقال اپریل ۲۰۲۶ءمیں ۹۲؍ برس کی عمر میں ہوا۔ ان کے انتقال کے بعد ’’اے میری زندگی، تو چھپی ہے کہاں‘‘ کی ریلیز ان کے مداحوں کے لیے نہ صرف ایک جذباتی لمحہ ہے بلکہ یہ ہندوستانی سنیما کی ایک عظیم آواز کے شاندار میوزیکل سفر کی یاد بھی تازہ کرتی ہے۔