• Fri, 13 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

سری کانت اور لکشیا سین کوارٹر فائنل میں داخل

Updated: November 13, 2026, 1:10 PM IST | Agency | Tokyo

جمعرات کو یہاں کوما موتوماسٹرز جاپان سپر ۵۰۰؍بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں ہندوستان کے کدامبی سری کانت اور لکشیا سین نے الگ الگ انداز میں جیت درج کر کے مردوں کے سنگلز کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔

Lakshya Sen displayed a brilliant performance. Photo: INN
لکشیا سین نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ تصویر: آئی این این

جمعرات کو یہاں کوما موتوماسٹرز جاپان سپر ۵۰۰؍بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں ہندوستان کے کدامبی سری کانت اور لکشیا سین نے الگ الگ انداز میں جیت درج کر کے مردوں کے سنگلز کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔ سری کانت نے جاپان کے پانچویں سیڈ کے کھلاڑی اور دنیا کے آٹھویں نمبر کے کھلاڑی کودائی ناراکوا کو۱۵۔۲ ۱، ۲۱۔۱۱ ، ۱۸۔۲۱ ؍ سے شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کیا۔ اب ان کا مقابلہ جاپان کے ایک اور کھلاڑی اور عالمی رینکنگ میں ۱۵؍ ویں نمبر پر قابض کوکی واتانابے سے ہوگا۔

دوسری طرف جرمنی میں ہائیلو اوپن جیتنے والے آٹھویں سیڈ کے حامل لکشیا سین نے چین کے ڈونگ تیان یاؤ کو۸۔۲۱،۱۴۔۲۱؍ سے شکست دے کر آخری ۸؍ میں جگہ بنائی۔

یہ بھی پڑھئے: خراب کارکردگی کے بعد مانچسٹر یونائیٹڈ نے مائیکل کیریک کو عہدے سے برطرف کردیا

اب ان کا مقابلہ جاپان کے یوشی تتناکاسے ہوگا۔عالمی درجہ بندی  میں ۱۳؍ ویں نمبر پر قابض لکشیا سین اس وقت بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹور رینکنگ میں ۱۰؍ ویں نمبر پر ہیں اور چین میں ہونے والے سیزن کے آخری ٹورنامنٹ کیلئے کوالیفائی کرنے کیلئے انہیں سرفہرست ۸؍میں جگہ بنانی ہوگی۔

وہیں ہندوستان کا ڈبلز میں چیلنج جمعرات کو ختم ہوگیا۔ عالمی چمپئن شپ میں کانسے کا تمغہ جیتنے والی تریشا جولی اور گایتری گوپی چند کو خواتین کے ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں جاپان کی تیسری سیڈ جوڑی رِن ایواناگا اور کی نکانیشی کے ہاتھوں ۱۴۔۲۱،۱۴۔۲۱؍سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تریشا اور گایتری نے اس سال کے آغاز میں نئی دہلی میں عالمی چمپئن شپ کے پری کوارٹر فائنل میں ایواناگا اور نکانیشی کو ۱۲۔۲ ۱   ، ۱۶۔۲۱؍ سے شکست دے کر کانسے کا تمغہ حاصل کیا تھا۔ جمعرات کی کامیابی کے بعد جاپانی جوڑی کو باہمی مقابلوں میں دوایک کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ مردوں کے ڈبلز میں ہری ہرن  اور ایم آر ارجن بھی جاپان کے تاکورو ہوکی اور یوگو کوبایاشی کے خلاف ۳۴؍ منٹ میں۱۴۔۲۱،۱۴۔۲۱؍ سے ہار کر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK