Inquilab Logo

اورنگ آباد کا موسیقاریش راج مکھاٹے راتوں رات اسٹار بن گیا

Updated: September 26, 2020, 3:18 AM IST | Mumbai

ٹی وی سیریل ’ساتھ نبھانا ساتھیا‘کی اسٹار کوکیلا بین کے ڈائیلاگ پر ایک مزاحیہ ریپ بنانے سے بہت زیادہ مقبول ہوگئے،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل۔

For Representation Purpose Only. Photo INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

سوشل میڈیا کے اس دور میں کامیابی اور کامرانی کب آپ کے قدم چومے گی کہا نہیں جاسکتا، ایسا ہی کچھ اورنگ آباد کے ایک ہونہارموسیقی کار یش راج مکھاٹے کے ساتھ ہوا۔ گزشتہ ۸؍سال سے موسیقی کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنانے والےیش راج ،راتوں رات مقبول ہوگئے اور مقبولیت کی وجہ بنا ان کا بنایا ہوا ایک ریپ۔ جو کہ انھوں نے کوکیلا بین پر بنایا تھا۔اورنگ آباد میں مقیم میوزک پروڈیوسر، یش راج مکھاٹے کو ان کے ایک ویڈیو نے انھیں اسٹاربنادیا۔ یش راج کے مطابق انہوں نے ٹی وی سیریل ’ساتھ نبھانا ساتھیا‘کی اسٹار کوکیلا بین کے ڈائیلاگ پر ایک مزاحیہ ریپ بنایا ہے۔
  ان کے ویڈیوز کو مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی سمیت انوراگ کشیپ، ورون دھون،بالی ووڈ کے راجکمار جیسے اداکاروں نےبھی پسند کیا ہے۔یش راج کے ویڈیو سوشل میڈیا پر دھوم مچا رہے ہیں ۔انسٹاگرام پر شیئر کئے جانے والے ویڈیو کو۳۰؍لاکھ سے زائد ویوز ملے ہیں ۔ قابل ذکر بات یہ ہےکہ خود کوکیلا بین نے اس ویڈیو پر یش راج کو مبارکباد پیش کی۔راتوں رات اسٹار بننے والے یش راج مکھاٹے اورنگ آباد میں رہتے ہیں اور ان کے والد ایک موسیقی کار ہیں ۔یش راج نے پونے سےالیکٹرانکس اورٹیلی کمیونی کیشن انجینئرنگ میں گریجویشن کیا۔ بچپن سے ہی یش راج موسیقی کا شوق رکھتے ہیں اور۳؍سال کی عمر میں اپنا پہلا اسٹیج شو کیا۔ اس وقت سے، یش راج اسکول اور کالج میں موسیقی کے تمام ایوارڈ جیت چکے ہیں ۔یش راج متعدد سیریل ایڈورٹائزنگ اور میوزک کمپنی کے لئے کام کر رہے ہیں ۔یش راج نے اپنے گھر میں ایک اسٹوڈیو بھی بنایا ہے، جہاں وہ اپنا کام کرتےہیں ۔۶؍سال کی محنت کو ایک ویڈیو کی بدولت جو شہرت حاصل ہوئی، خود یش راج کو بھی اس بات کا اندازہ نہیں تھاکہ ان کے حصے میں اتنی مقبولیت آئےگی، لیکن ان کا کہنا ہے کہ یہ سب انٹرنیٹ کا کمال ہے۔یش راج کا کہنا ہے کہ موسیقی ان کےخون میں شامل ہے،یہی وجہ ہے کہ بچپن سے موسیقی ان کا اوڑھنا بچھونا رہی اور اسی موسیقی نےیش راج کو پوری دنیا میں مقبول کردیا۔ اسی لیے کہتے ہیں سچی لگن ہوتو کامیابی سے کوئی نہیں روک سکتا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK