• Sat, 24 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آسٹریلیا نے سری لنکا کو ۹؍ وکٹوں سے شکست دے دی

Updated: January 23, 2026, 9:05 PM IST | New Delhi

ول بیروہم کی شاندار گیندبازی (۱۴؍ رنز دے کر پانچ وکٹیں) کی بدولت آسٹریلیا انڈر۱۹؍ نے انڈر۱۹؍ ورلڈ کپ کے گروپ اے میچ میں جمعہ کو سری لنکا انڈر۱۹؍کو نو وکٹوں سے شکست دے دی۔

Australiain Players.Photo:INN
آسٹریلین کھلاڑی۔ تصویر:آئی این این

ول بیروہم کی شاندار گیندبازی (۱۴؍ رنز دے کر پانچ وکٹیں) کی بدولت آسٹریلیا انڈر۱۹؍ نے انڈر۱۹؍ ورلڈ کپ کے گروپ اے میچ میں جمعہ کو سری لنکا انڈر۱۹؍کو نو وکٹوں سے شکست دے دی۔
آسٹریلیا نے سری لنکا کو ۵ء۱۸؍ اوورز میں محض ۵۸؍ رنز پر ڈھیر کرنے کے بعد ہدف کو۱۲؍ اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اسٹیون ہوگن نے ۲۷؍ گیندوں پر تین چوکوں کی مدد سے۲۸؍ رنز بنائے جبکہ نیتیش سیموئل ۱۹؍ رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ہوگن نے فاتح چوکا لگا کر میچ کا اختتام کیا۔ اس فتح کے ساتھ آسٹریلیا گروپ میں سرفہرست رہا اور اس میچ کے پوائنٹس اگلے راؤنڈ میں ساتھ لے جائے گا۔
اس سے قبل آسٹریلیا انڈر۱۹؍نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔ سری لنکا کی ٹیم ۱۳؍ رنز پر چار وکٹیں گنوانے کے بعد سنبھل نہ سکی۔ سری لنکا کی جانب سے کویجا گاماگے نے ۱۰؍ اور چمیکا ہیناتیگالا نے ۱۴؍ رنز بنائے، جبکہ دیگر کوئی بھی بلے باز دہرے ہندسے میں داخل نہ ہو سکا اور پوری ٹیم ۵۸؍ رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ آسٹریلیا کی طرف سے ول بیروہم نے ۵ء۶؍ اوورز میں ۱۴؍ رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں، جبکہ چارلس لاچمنڈ اور کیسی بارٹن نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

 

 ٓآسٹریلیا کے خلاف ٹی ۲۰؍ سیریز کے لیے  پاکستانی ٹیم  کا اعلان، شاہین آفریدی کی واپسی
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلیا کے خلاف تین ٹی ۲۰؍ میچوں کی سیریز کے لیے ۱۶؍ رکنی  ٹیم  کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ میچز ۲۹؍ اور ۳۱؍ جنوری اور یکم فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں  کھیلے جائیں گے۔ سابق کپتان بابر اعظم اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی ٹی ۲۰؍ اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ دونوں کھلاڑی حالیہ سری لنکا کے خلاف سیریز میں شامل نہیں تھے، جو ۱۔۱؍ سے برابر رہی تھی۔

یہ بھی پڑھئے:رنجی ٹرافی: سرفراز خان کی شاندار ڈبل سنچری، ممبئی نے حیدرآباد پر شکنجہ کسا

شاداب خان ٹیم میں اپنی واپسی کا تسلسل برقرار رکھیں گے جبکہ ابرار احمد، محمد نواز اور عثمان طارق کے ساتھ مل کر اسپن بولنگ کی قیادت کریں گے۔ سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں  پاکستانی اسکواڈ اور سپورٹ اسٹاف ہفتے کے روز لاہور میں رپورٹ کرے گا۔ آسٹریلین ٹیم ۲۸؍ جنوری کو پاکستان پہنچے گی اور اپریل ۲۰۲۲ء کے بعد پاکستانی سرزمین پر اپنی دوسری ٹی ۲۰؍ سیریز کھیلے گی۔ یہ سیریز آئی سی سی مینز ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۶ءسے قبل دونوں ٹیموں کے لیے اہم تیاری ثابت ہوگی۔

یہ بھی پڑھئے:ایلون مسک کا انتباہ؛ اےآئی ۲۰۲۶ء تک انسانوں سے زیادہ ذہین ہوگا؛ ۲۰۳۰ء تک ’سپر انٹیلی جنس‘ کی پیشگوئی

ورلڈ کپ میں پاکستان کو گروپ اے میں  ہندوستان، امریکہ، نیدرلینڈز اور نمیبیا کے ساتھ رکھا گیا ہے، جبکہ گروپ بی میں آسٹریلیا کا مقابلہ سری لنکا، آئرلینڈ، زمبابوے اور عمان سے ہوگا۔ پاکستان کا ۱۶؍ رکنی اسکواڈ: سلمان علی آغا (کپتان)، ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، فخر زمان، خواجہ محمد نافع (وکٹ کیپر)، محمد نواز، محمد سلمان مرزا، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر)، صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان، عثمان طارق اور عثمان خان۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK