Inquilab Logo Happiest Places to Work

’اوتار: ایش اینڈ فائر‘ کا پہلا ٹیزر ’فنٹاسٹک فور‘ کے ساتھ سنیما گھروں میں ریلیز ہوگا

Updated: July 22, 2025, 5:14 PM IST | Mumbai

جیمس کیمرون کی فلم ’’اوتار: فائر اینڈ ایش‘‘ کاپہلا ٹیزر’’فنٹاسٹک فور‘‘ کے ساتھ سنیما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔ یہ اعلان اوتار کے آفیشل سوشل میڈیا ہینڈلز پر کیا گیا ہے۔ ۱۹؍ دسمبر ۲۰۲۵ء کوعالمی سطح پر سنیماگھروں میں ریلیز ہونےو الی یہ فلم جیمس کیمرون کی ملین ڈالر سے بنائی گئی سائنس فکشن ساگا کا تیسرا چیپٹر ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

جیمس کیمرون کی فلم ’’اوتار: فائر اینڈ ایش‘‘ کاپہلا ٹیزر’’فنٹاسٹک فور‘‘ کے ساتھ سنیما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔ یہ اعلان اوتار کے آفیشل سوشل میڈیا ہینڈلز پر کیا گیا ہے۔ ۱۹؍ دسمبر ۲۰۲۵ء کو عالمی سطح پر سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی یہ فلم جیمس کیمرون کی ملین ڈالر سے بنائی گئی سائنس فکشن ساگا کا تیسرا چیپٹر ہے۔ یاد رہے کہ اس فلم میں جیک سلی اور نیتری اداکاری کریں گے۔ اس فلم میں نوی قبیلے اور وائنڈ ٹریڈرز کو متعارف کروایا جائے گا۔ 

یہ بھی پڑھئے: ’سیارہ‘ ، کارتک آرین اور سری لیلا کی فلم ’’ عاشقی ۳‘‘ کی ریلیز ملتوی

فرسٹ لک
منگل کو جاری کئے گئے فلم کے فرسٹ لُک پوسٹر میں شیئر کردہ تصاویر میں مداح کلین کے لیڈر، ورانگ ، جس کا کردار اونا چاپلین نے نبھایا ہے، کو دیکھ سکتے ہیں۔‘‘ پوسٹر کے نیچے لکھا ہے ’’ملئے ’’اوتار: فائر اینڈ ایش‘‘ کے ورانگ سے۔‘‘ کیپشن میں مزید لکھا ہوا ہے کہ ’’فلم کا پوسٹر ’’دی فنٹاسٹک ٹور: فرسٹ اسٹیپس‘‘ کے ساتھ سنیما گھروں میں ریلیز ہوگا۔‘‘ تاہم، رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ’’ اب تک یہ تصدیق نہیں کی گئی ہے کہ ہندوستان میں فلم کی ریلیز کے ساتھ ’’دی فنٹاسٹک ٹور‘‘ کا ٹریلر بھی ریلیز کیا جائے گا یا نہیں۔‘‘

باکس آفس پر کامیابی
’’اوتار‘‘ (۲۰۰۹ء) اور ’’اوتار: دی وے آف واٹر‘‘ (۲۰۲۲ء)، جنہوں نے باکس آفس پر مجموعی طور پر ۴؍ بلین ڈالر سے زیادہ کا کاروبار کیا تھا، کے بعد اگر یہ فلم (اوتار: فائر اینڈ ایش) باکس آفس پر ۲؍ بلین ڈالر کا ہندسہ پار کر لیتی ہے تو یہ اس سنگ میل تک پہنچنے والی واحد فرنچائز بن جائے گی۔

ہندوستان میں کب ریلیز ہوگی؟

’’اوتار: فائر اینڈ ایش‘‘ ہندوستان میں ہندی، انگریزی، تمل، تیلگو، ملیالم اور کنٹر زبانوں میں ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK