Inquilab Logo Happiest Places to Work

’سیارہ‘ ، کارتک آرین اور سری لیلا کی فلم ’’ عاشقی ۳‘‘ کی ریلیز ملتوی

Updated: July 22, 2025, 4:10 PM IST | Mumbai

اہان پانڈے اور انیت پڈا کی فلم ’’سیارہ‘‘ کی ریلیز کے دوران کارتک آرین اور سری لیلا کی فلم(مبینہ طور پر عاشقی ۳) کی ریلیز ملتوی کر دی گئی ہے۔ہدایتکار موہت سوری نے تصدیق کی ہے کہ ’’سیارہ‘‘ کی ریلیز کارتک آرین اور سری لیلا کی فلم کی وجہ سے ملتوی نہیں کی گئی ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

’’سیارہ‘‘ کی غیر معمولی اورحیران کن کامیابی کے بعد اجے دیوگن کی فلم ’’سن آف سردار ۲‘‘ کی ریلیز ملتوی کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ یہ فلم جو ’’سیارہ‘‘ کی ریلیز سے ایک ہفتے پہلے ریلیز ہونے والی تھی، اب یکم اگست ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ اب ’’سیارہ‘‘ کی وجہ سے کارتک آرین اور سری لیلا کی مبینہ فلم ’’عاشقی ۳‘‘ کی ریلیز ملتوی کی گئی ہے جو دیوالی ۲۰۲۵ء میں ریلیز ہونے والی تھی لیکن اب تاخیر سے ریلیز ہوگی۔ 

یہ بھی پڑھئے: ’سیارہ‘ کی مقبولیت کے سبب سدھارتھ ملہوترہ کی ’’پرم سندری‘‘ کی ریلیز تاریخ ملتوی

کیا کارتک آرین کی رومینٹک میوزیکل ڈراما کی ریلیز ’’سیارہ‘‘ کی وجہ سے ملتوی کی گئی ہے؟
انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق کارتک آرین کی فلم ’’سیارہ‘‘ سے کافی ملتی جلتی ہے اور دونوں فلمیں عروج پر جاتے ہوئے موسیقاروں اور ان کی لو اسٹوریز کے اطراف گھومتی ہیں۔اسی لئے براہ راست مقابلہ آرائی سے محفوظ رہنے کیلئے فلمسازوں نے محسوس کیا کہ دونوں فلموںکی ریلیز کے درمیان فاصلہ رکھنے کیلئے اس فلم کو ۲۰۲۶ء میں ریلیز کرنا بہتر رہے گا۔

یہ بھی پڑھئے: مکیش کے درد بھرے گیت ہمیشہ پسند کئے جاتے ہیں

انوراگ باسو نے بتایا کہ کیا کارتک آرین کی فلم کی ریلیز کو ’’سیارہ‘‘ کی وجہ سے ملتوی کیا گیا ہے
انڈیا ٹوڈے کے ساتھ اپنے انٹرویو میں ہدایتکارانوراگ باسو نے تصدیق کی ہے کہ ’’فلم کی ریلیز ’’سیارہ‘‘کی وجہ سے ملتوی نہیں کی گئی ہے لیکن کارتک آرین اور ان کے درمیان شیڈولنگ کے مسئلے کی وجہ سے ملتوی کی گئی ہے اور وہ موہت سوری کی فلم ’’سیارہ‘‘ کی اسکرپٹ سے پہلے ہی واقف تھے۔ ‘‘ انہوںنے مزید کہا کہ ’’مرکزی کرداروں کو مدنظر رکھتے ہوئے دونوں فیچر فلموں کے پرفارمنسس کو دیکھتے ہوئے ہم یہ جانتے تھے کہ دونوںفلموں کے درمیان موازنہ کیا جائے گا لیکن دونوں ہی فلمیں ایک دوسرے سے مکمل طور پر مختلف ہیں۔‘‘ انہوں نے کارتک آرین کی فلم کو دیوالی پر ریلیز کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’’کارتک کرن جوہر کی فلم ’’ تو میری میں تیرا میں تیرا تو میری‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے اور میں بھی ’’میٹرو ان دنوں‘‘ کی ریلیز میں پھنسا ہواتھا۔ ہم جلد ہی اپنے اگلے شیڈول کی طرف بڑھیں گے اور ہمارا مقصدہے کہ ہم فلم کی شوٹنگ کو جلدہی مکمل کر لیں۔‘‘

 

باکس آفس پر ’’سیارہ‘‘ کا بزنس
اس درمیان موہت سوری کی فلم ’’سیارہ‘‘ نے اپنی ریلیز کے بعد ۴؍ دنوں میں گھریلو باکس آفس پر ۱۰۰؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔فلم نے پیر کو بھی اپنی ریلیز کے پہلے دن اور سنیچر جتنا کاروبار کیا۔ فی الحال فلم کے کاروبار کو دیکھتے ہوئے یہ توقع کی جارہی ہے کہ یہ باکس آفس پر اپنی ریلیز کے آخر تک ۳۰۰؍ کروڑ روپے کا کاروبار کر سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK