جیمس کیمرون کی ’’اوتار: دی وے آف واٹر‘‘۲؍ اکتوبر ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ری ریلیز ہوگی۔ ’’اوتار:فائر اینڈ ایش‘‘ کی ریلیز سے قبل مداح ’’اوتار: دی وے آف واٹر‘‘ سےجیمس کیمرون کی تخلیقی دنیا کا لطف اٹھا سکیں گے۔
EPAPER
Updated: September 05, 2025, 8:03 PM IST | Mumbai
جیمس کیمرون کی ’’اوتار: دی وے آف واٹر‘‘۲؍ اکتوبر ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ری ریلیز ہوگی۔ ’’اوتار:فائر اینڈ ایش‘‘ کی ریلیز سے قبل مداح ’’اوتار: دی وے آف واٹر‘‘ سےجیمس کیمرون کی تخلیقی دنیا کا لطف اٹھا سکیں گے۔
جیمس کیمرون کی فلم ’’اوتار: دی وے آف واٹر‘‘، ’’اوتار: دی فائر اینڈ ایش‘‘ سے پہلے ہندوستانی سنیما گھروں میں ریلیز ہونے کیلئے تیار ہے۔ مداح ایک مرتبہ پھر پینڈروہ کی زیر آب دنیا کا لطف اٹھا سکیں گے۔
’’اوتار:دی وے آف واٹر‘‘ کب ری ریلیز ہوگی؟
۲۰؍ ویں صدی کے اسٹوڈیو نے اعلان کیا ہے کہ آسکر یافتہ فلم ’’اوتار: دی وے آف واٹر‘‘ ۲؍ اکتوبر ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ری ریلیز ہوگی۔ ’’اوتار: فائر اینڈ ایش‘‘ کی ریلیز سے قبل مداح ’’اوتار: دی وے آف واٹر‘‘ کی ری ریلیز سے جیمس کیمرون کی تخلیقی دنیا کا نظارہ کر سکیں گے۔
’’اوتار: دی وے آف واٹر‘‘ صرف ایک ہفتے تک ہی سنیما گھروں میں رہے گی۔’’اوتار: دی وے آف واٹر‘‘ ایک سائنس فکشن فلم ہے جس کی ہدایتکاری اورایڈیٹنگ جیمس کیمرون نے کی ہے جبکہ فلم کو بھی انہوں نے ہی پروڈیوس کیا ہے۔ جیمس کیمرون نے رک جافا اور امانڈہ سلور کے ساتھ فلم کا اسکرین پلے تخلیق کیا ہے۔ جیمس کیمرون نے شین سالرنو اور جوش فریڈ مین کے ساتھ فلم کی کہانی لکھی ہے۔ یہ ’’اوتار‘‘ (۲۰۰۹ء) کا سیکوئل جبکہ فرنچائز کی دوسری فلم ہے۔ اس فلم میں زوئے سلڈانا، سیم ورتھنگ ٹن، اسٹیفن لینگ، جوئل ڈیوڈ مور ، میٹ گیرالڈ اور دلیپ راؤ نے اپنے کردار دہرائے ہیں جبکہ سگرنی ویور اور کیٹ ونسلیٹ کاسٹ کا نیا حصہ ہوں گے۔