جنوبی ہند کے سپر اسٹار اللو ارجن نے اپنی بلاک بسٹر فلم ’’پشپا ۲: دی رول‘‘ کے ایک انتہائی مقبول منظر کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم میں خاتون کا روپ اختیار کرنا ان کی زندگی کا ’’سب سے الفا کام‘‘ تھا۔
EPAPER
Updated: September 01, 2026, 5:03 PM IST | Mumbai
جنوبی ہند کے سپر اسٹار اللو ارجن نے اپنی بلاک بسٹر فلم ’’پشپا ۲: دی رول‘‘ کے ایک انتہائی مقبول منظر کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم میں خاتون کا روپ اختیار کرنا ان کی زندگی کا ’’سب سے الفا کام‘‘ تھا۔
جنوبی ہند کے سپر اسٹار اللو ارجن نے اپنی بلاک بسٹر فلم ’’پشپا ۲: دی رول‘‘ کے ایک انتہائی مقبول منظر کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم میں خاتون کا روپ اختیار کرنا ان کی زندگی کا ’’سب سے الفا کام‘‘ تھا۔ اللو ارجن نے یہ بات فوربس انڈیا کے شواسٹاپرس ۲۰۲۶ء ایڈیشن کے لیے دیے گئے ایک انٹرویو میں کہی۔ انہوں نے گنگما تھلی جاترا کے منظر میں ساڑھی پہننے اور خاتون کا کردار ادا کرنے کے تجربے کو اپنے کریئر کے انتہائی منفرد اور چیلنجنگ لمحات میں شمار کیا۔
یہ بھی پڑھئے:لبوشین آسٹریلیا کی ون ڈے ٹیم سے باہر
’’پشپا ۲‘‘ میں اللو ارجن کا کردار پشپا راج گنگما تھلی جاترا کی مذہبی رسم میں حصہ لیتا ہے۔ اس موقع پر اداکار نے ساڑھی، زیورات اور میک اپ کے ساتھ اپنے جسم پر نیلا رنگ بھی لگایا تھا۔ یہ روپ ان کے عام دبنگ اور مردانہ انداز سے بالکل مختلف تھا۔ اللو ارجن نے کہا کہ خاتون کا کردار ادا کرنا ان کے لیے ایک بڑا چیلنج تھا، لیکن یہی چیلنج بعد میں فلم کے سب سے یادگار لمحات میں تبدیل ہوگیا۔ ان کے مطابق’’میں کہوں گا کہ خاتون کا کردار ادا کرنا میری زندگی کا سب سے الفا کام تھا۔‘‘
اللو ارجن نے اس سے قبل دی ہالی ووڈ رپورٹر انڈیا کو بتایا تھا کہ جب ہدایت کار سکمار نے پہلی مرتبہ انہیں ساڑھی پہن کر خاتون کے روپ میں آنے کا مشورہ دیا تو ان کا ابتدائی ردعمل خوف کا تھا۔ اداکار کے مطابق پہلے خوف پیدا ہوا، پھر انہوں نے اس کردار کو سمجھنے اور اس کے ساتھ تجربہ کرنے کا مرحلہ شروع کیا۔ بالآخر انہیں محسوس ہوا کہ یہ فلم میں ان کی اداکاری کے لیے ایک بہت بڑا موقع ہے اور یہ منظر’’پشپا ۲‘‘ کی خاص پہچان بن سکتا ہے۔ اللو ارجن کے مطابق فلم کے لیے ایک روایتی ’’مچو‘‘ انداز میں فوٹو شوٹ کیا گیا تھا، لیکن سکمار کو وہ مناسب نہیں لگا۔ اس کے بعد ہدایت کار نے انہیں خاتون کا روپ اختیار کرنے کا مشورہ دیا۔ دونوں نے مختلف خاکے اور لُکس تیار کیے اور پھر اس خیال کو عملی شکل دی گئی۔ اللو ارجن نے یہ بھی واضح کیا کہ ساڑھی پہننے کے باوجود کردار میں پشپا راج کی طاقت، جارحانہ انداز اور ’الفا‘ شخصیت برقرار رہنی چاہیے تھی۔ یہی توازن اس منظر کی سب سے بڑی اداکاری کی آزمائش تھا۔
یہ بھی پڑھئے:جارج مائیکل کو ۲۰۲۶ء میں ’’ عظیم میوزک آئیکون‘‘ قرار دے دیا گیا
اللو ارجن نے ’’پشپا‘‘ فرنچائز کی کامیابی پر بھی بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’پشپا‘‘ کی کامیابی نے انہیں بھارتی سنیما کو ایک نئی سطح تک لے جانے کی ترغیب دی ہے۔انہوں نے اسٹارڈم اور مواد کے درمیان جاری بحث پر کہا کہ اوسط درجے کا مواد اب زیادہ دیر نہیں چلتا، اس لیے بہترین مواد پیش کرنا ضروری ہے۔ باکس آفس کے دباؤ کے بارے میں اداکار نے کہا کہ دباؤ بھی ایک طرح کا اعزاز ہے، کیونکہ بہت کم لوگوں کو اس سطح کا دباؤ برداشت کرنے کا موقع ملتا ہے۔
کام کے محاذ پر اللو ارجن کی اگلی بڑی فلم ہدایت کار ایٹلی کے ساتھ بننے والی سائنس فکشن ایکشن فلم ’’Raaka‘‘ ہے، جس میں دپیکا پڈوکون بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔ ’’پشپا ۲‘‘ میں گنگما تھلی جاترا کا منظر نہ صرف فلم کے سب سے زیادہ زیرِ بحث مناظر میں شامل ہوا بلکہ اس نے اللو ارجن کو ایک اداکار کے طور پر روایتی ایکشن ہیرو کی حدود سے باہر نکل کر مختلف کردار آزمانے کا موقع بھی دیا۔