Inquilab Logo Happiest Places to Work

عائشہ ٹاکیہ کا فلمی سفر مختصر لیکن متاثر کن رہا ہے

Updated: April 10, 2026, 12:55 PM IST | Mumbai

’ٹارزن: دی ونڈر کار‘سےبالی ووڈمیںقدم رکھنے والی عائشہ ٹاکیہ آج ۴۰؍برس کی ہوگئیں۔ عائشہ نے اپنے اداکاری کرئیرکاآغاز محض ۱۳؍برس کی عمر میں کیا تھا۔

Actress Ayesha Takia. Photo: INN
اداکارہ عائشہ ٹاکیہ۔ تصویر: آئی این این

’ٹارزن: دی ونڈر کار‘ سےبالی ووڈمیں قدم رکھنے والی عائشہ ٹاکیہ آج ۴۰؍برس کی ہوگئیں ۔ عائشہ نے اپنے اداکاری کرئیرکاآغاز محض ۱۳؍برس کی عمر میں کیا تھا۔عائشہ ٹاکیہ کی پیدائش ۱۰؍ اپریل ۱۹۸۶ءکوممبئی میں ایک گجراتی ہندو باپ نشیت ٹاکیہ اور ایک مسلم ماں فریدہ کےہاں ہوئی تھی۔ عائشہ نےاپنی اسکول کی تعلیم سینٹ انتھونی گرلز ہائی اسکول، چمبورسےمکمل کی اور اس کے ساتھ ہی بطور چائلڈ آرٹسٹ کام کرنا شروع کردیا۔ پہلی بار عائشہ کو شاہد کپور کے ساتھ مشہور ہیلتھ ڈرنک ’کمپلان‘کےاشتہار میں چائلڈ ایکٹر کےطور پر دیکھا گیا تھا۔ عائشہ ڈزنی چینل کےلیے بھی کام کر چکی ہیں جہاں سے انھیں ماہانہ۸؍ ہزار روپے ملتے تھے۔

یہ بھی پڑھئے: آسکرز ۲۷ء اور ۲۸ء کے شیڈول اور مقام میں تبدیلی، اسٹریمنگ حقوق بھی منتقل

۲۰۰۰ءمیں ، عائشہ ٹاکیہ گلوکارہ فالگونی پاٹھک کی میوزک ویڈیو میری چونر اُڑ اڑ جائے میں نظر آئیں ۔ اس گانےکےبعدعائشہ کو ملک بھر میں شناخت ملی۔ اس کےعلاوہ وہ میوزک ویڈیوزشیک اٹ ڈیڈی اور ایک ریمکس گانے’نہیں نہیں ابھی نہیں ‘میں بھی نظر آئیں ۔ جس کی وجہ سے عائشہ کو کافی شہرت ملی اور لگاتار ہٹ ویڈیوز دینے سےانہیں بالی ووڈ فلموں میں کام کرنے کی آفرز ملنے لگیں ۔

ٹی وی اشتہارات اورماڈلنگ میں کرئیر بنانے کے بعد عائشہ نے فلموں کا رخ کیا۔ عائشہ نے سب سےپہلے فلم سوچا نہ تھا میں کام کیا لیکن پروڈکشن میں تاخیرکی وجہ سے یہ فلم ریلیز نہیں ہو سکی۔ جس کی وجہ سے ان کی دوسری فلم عباس-مستان کی سپر نیچرل ایکشن تھرلر’ٹارزن دی ونڈر کار‘(۲۰۰۴ء)پہلےریلیز ہوگئی۔ یہ فلم باکس آفس پر فلاپ ثابت ہوئی لیکن عائشہ کو ان کی بہترین اداکاری اور گلیمرس انداز کی وجہ سے سراہا گیا اور انہوں نےبہترین خاتون ڈیبیو کے لیے فلم فیئر ایوارڈ اور آئیفا ایوارڈ جیتا۔

یہ بھی پڑھئے: ’’کنگ‘‘ کے سیٹ پر سہانا، شاہ رخ کی بیٹی نہیں شریک اداکار ہوتی ہیں: سوربھ شکلا

اس کے علاوہ عائشہ نے دل مانگے مور، سوچا نہ تھا، شادی نمبرون،ہوم ڈیلیوری جیسی فلموں میں کام کیا۔ عائشہ کی پہلی۷؍فلمیں بیک ٹو بیک فلاپ رہیں ۔ ۲۰۰۶ءمیں عائشہ پہلی بار فلم ڈور میں نان گلیمرس روپ میں نظرآئیں ۔عائشہ کو ایک راجستھانی بیوہ کا کردار ادا کرنےپر ناقدین کی جانب سے کافی پذیرائی ملی اور یہ ان کے کریئرکی پہلی ہٹ فلم ثابت ہوئی۔۲۰۰۷ء میں عائشہ کی ۶؍فلمیں ریلیز ہوئیں جن میں سلام عشق، کیش، فل اینڈ فائنل شامل ہیں ۔

۲۰۰۹ءمیں عائشہ کو سلمان خان کے ساتھ فلم وانٹیڈ میں کام کرنے کا موقع ملا۔ یہ فلم پہلے امریتا راؤ کو پیش کی گئی تھی لیکن جب انہوں نے اسے ٹھکرا دیا تو عائشہ اس فلم کی ہیروئن بن گئیں ۔ یہ عائشہ کےکرئیر کی سب سےبڑی ہٹ فلم ثابت ہوئی۔۲؍سال بعد عائشہ نے۲۰۱۱ءکی فلم موڑ کے بعد اچانک انڈسٹری چھوڑ دی۔ صرف ۲۱؍فلموں میں نظر آنے والی عائشہ اکثر اپنی اداکاری سے زیادہ اپنی ذاتی زندگی اور تنازعات کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں ۔ہندی فلموں کے علاوہ انہوں نے تلگو فلموں میں بھی کام کیا ہے۔ ۲۰۰۶ء میں ،وہ ’موسٹ ڈیزائریبل وومن آف انڈیا‘کی فہرست میں شامل ہوئیں ۔ ان کا کہناہے کہ اگر وہ اداکارہ نہ بنتی تو وہ ٹریول شو کی اینکر ہوتی کیونکہ انہیں کیمرے کے ساتھ سفر کرنا پسند ہے۔ عائشہ ان دنوں شادی شدہ زندگی سے لطف اندوز ہو رہی ہیں ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK