Inquilab Logo Happiest Places to Work

۱۰؍ممالک میں ڈریم گرل ۲؍ پسند کئے جانے پر آیوشمان سرشار

Updated: October 28, 2023, 10:02 AM IST | Inquilab News Network | Mumbai

بالی ووڈ اسٹار آیوشمان کھرانہ کی حالیہ۱۰۰؍ کروڑروپے کمانے والی فلم ’ڈریم گرل۲‘، اب اسٹریمنگ پر بھی بڑی تعداد میں دیکھی جارہی ہے۔

Ayushmann Khurrana. Photo: INN
آیوشمان کھرانہ۔ تصویر:آئی این این

بالی ووڈ اسٹار آیوشمان کھرانہ کی حالیہ۱۰۰؍ کروڑروپے کمانے والی فلم ’ڈریم گرل۲‘، اب اسٹریمنگ پر بھی بڑی تعداد میں دیکھی جارہی ہے۔ آیوشمان، جنہوں نے ڈریم گرل ۲؍ کے ساتھ اپنے کرئیرکی ۵؍ویں ۱۰۰؍کروڑ روپے کی فلم دی ہے، اس بات پر  وہ بہت خوش ہیں کہ یہ فلم۱۰؍ممالک میں ٹاپ پوزیشن پر رہی ہے! آیوشمان کہتے ہیں،’’یہ دیکھ کر ہمیشہ اچھا لگتا ہے کہ میں اسکرین پر جو کام کرتا ہوں اس سے لوگوں کی تفریح ہوتی ہے۔ میں خبریں سن رہا ہوں کہ جب سے ڈریم گرل۲؍ اسٹریمنگ پلیٹ فارم پر آئی ہے، ۱۰؍ممالک میں ٹرینڈ کر رہی ہے۔ بہت اچھا لگتا ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ ہماری کامیڈی سےلطف اندوز ہو رہے ہیں!‘‘
 آیوشمان کہتےہیں،’’میرے لیے ڈریم گرل۲؍ایک ایسی فلم تھی جس سے میرے بچپن کی یادیں تازہ ہوگئیں۔ میں کمل ہاسن کی فلموں اور ان کی شاندار اداکاری سے بہت متاثر ہوں۔ چاچی۴۲۰؍ایک ایسی فلم تھی جو مجھے بہت پسند آئی اور کمل ہاسن نے  ایک عورت کے کردار سے بہت متاثرکیا۔اس کے ذریعہ مجھے ایک ایسا کردار اداکرنے کا موقع ملا جیساکمل ہاسن نے ادا کیا تھا۔وہ مزید کہتے ہیں،’’خوش قسمتی سے، ڈریم گرل۲؍کوعوام نے پسند کیا اور یہ ہٹ ہو گئی ہے اور پوری دنیا میں لوگوں کو محظوظ کر رہی ہے۔ یہ خوداعتمادی بڑھانے والی بات ہے کہ میرے کام کو سراہاگیاکیونکہ ایک خاتون کا کردار ادا کرنا میرےلیے ہمیشہ سے مشکل ترین  رہاہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK