Inquilab Logo

آیوشمان کھرانہ’دم لگا کے ہائشا‘ کو خاص فلم مانتےہیں

Updated: March 01, 2022, 12:05 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ اسٹار آیوشمان کھرانہ’دم لگا کر ہائشا‘ کو اپنے کریئر کی خاص فلم مانتےہیں۔

A scene from the movie "Dum Laga Kar Haisha".Picture:INN
فلم’دم لگا کر ہائشا‘ کا ایک منظر۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ اسٹار آیوشمان کھرانہ’دم لگا کر ہائشا‘ کو اپنے کریئر کی خاص فلم مانتےہیں۔ آیوشمان کھرانہ اور بھومی پیڈنیکر کی فلم’دم لگا کر ہائشا‘ کی نمائش کے ۷؍سال مکمل ہونے پر آیوشمان کھرانہ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرکے اپنی خوشی کا اظہار اور فلم کو اپنے کریئر کےلئے کافی اسپیشل قرار دیا۔آیوشمان نے انسٹاگرام پر فلم کا ایک سین شیئر کیا اور شوٹنگ کے دوران کا ایک دلچسپ واقعہ بیان کرتے ہوئےلکھا’’یہ سین میرے دل میں ایک خاص مقام رکھتا ہے۔ میں نے اس فلم کےلئے اپنی آوازکمزور کردی تھی اور یہ’وائس اوور‘ کرتے وقت میں نے پڑھائی کے دوران امتحان کے وقت پیش آنے  والی پریشانی کے بارے میں غور کیا تھا کیوںکہ امتحان کے دوران میں تھوڑا نروس ہوجاتا تھا۔‘‘ آیوشمان کھرانہ نے لکھا’’۲۰۱۵ء میں مجھے نہیں پتہ تھا کہ اوپننگ نمبر اور ورڈ آف ماؤتھ افیکٹ ڈائیلاگ کی ادائیگی میں کتنی اہمیت رکھتے ہیں۔اس سین سے ٹھیک پہلے میں شوٹنگ اسٹاف کے ساتھ لوکیشن پر کرکٹ کھیل رہا تھا۔رشی کیش کے اسکول کی جھاڑیوں میں گیند غائب ہوگئی تھی اورمیں شوٹنگ کےلئے اپنا فائنل ٹچ اپ بھی نہیں کر وا سکا تھا کیوںکہ میرے بال سنوارنے والے اور میک اپ کرنے والے دونوں بندے گیند تلاش کرنے میں مصروف تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK