Updated: April 20, 2026, 6:58 PM IST
| Karachi
پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور شاندار کارنامہ انجام دیا ہے۔ گزشتہ روز بابر اعظم نے ٹی ۲۰؍ کرکٹ میں ایک منفرد ریکارڈ قائم کرتے ہوئے ۵۲؍گیندوں پر ناٹ آؤٹ ۱۰۰؍ رنز بنائے، اس پوری اننگز کے دوران انہوں نے صرف ایک ڈاٹ بال کھیلی۔
بابر اعظم۔ تصویر:آٓئی این این
پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور شاندار کارنامہ انجام دیا ہے۔ گزشتہ روز بابر اعظم نے ٹی ۲۰؍ کرکٹ میں ایک منفرد ریکارڈ قائم کرتے ہوئے ۵۲؍گیندوں پر ناٹ آؤٹ ۱۰۰؍ رنز بنائے، اس پوری اننگز کے دوران انہوں نے صرف ایک ڈاٹ بال کھیلی۔
بابر اعظم نے گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ۶؍ چوکوں اور۴؍ چھکوں کی مدد سے صرف ۵۲؍ گیندوں پر ناٹ آؤٹ سنچری بنائی۔بابر اعظم ٹی ۲۰؍کی تاریخ کے پہلے بلے باز ہیں جنہوں نے ۵۰؍ گیندوں سے زیادہ گیندوں کی اننگز میں صرف ایک ڈاٹ بال کھیلی۔ بابر کی ۵۲؍ گیندوں کی سنچری لیگ میں ان کی اب تک کی تیز ترین سنچری تھی ، اس کے ساتھ ہی انہوں نے کامران اکمل، ریلی روسو اور عثمان خان کا پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ سنچریاں سکور کرنے کا ریکارڈ بھی برابر کردیا۔
یہ بھی پڑھئے:اکشے کمار اور پریادرشن کی فلم کی کمائی میں نمایاں اضافہ
دریں اثناء بابر اعظم کی گلیڈی ایٹرز کے خلاف تیز رفتار سنچری نے انہیں ویسٹ انڈیز کے عظیم بلے باز کرس گیل کی سب سے زیادہ ٹی ۲۰؍ سنچریوں سے اپنا فاصلہ کم کرنے میں مدد دی۔ کرس گیل ۲۲؍ سنچریوں کے ساتھ اس فہرست میں سرفہرست ہیں جس کے بعد بابر اعظم ہیں جن کے نام اب ۱۲؍ سنچریاں ہیں۔
زلمی کا زلزلہ، گلیڈی ایٹرز ڈھیر: پشاور نے کوئٹہ کو ۱۱۸؍ رنز کے بھاری مارجن سے روند ڈالا
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)۱۱؍ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ۱۱۸؍ رنز سے شکست دےد ی۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے ایونٹ کے ۲۹؍ ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم ۲۵۶؍رن کے تعاقب میں ۱۳۷؍ رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے بیون جیکبز ۳۴؍ رنز بنا کر نمایاں رہے۔ حسین ۲۱؍رن، دنیش چندیمل ۱۹؍رن، کپتان سعود شکیل ۱۲؍رن، عثمان طارق ۷، حسن نواز ۵، ثاقب خان ۴، جہاں داد خان ۳، ابرار احمد ایک اور رائلی روسو صفر کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔الزاری جوزف ۱۹؍ رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
یہ بھی پڑھئے:مثبت سوچ اور اتحاد کی ضرورت ہے: شکست کے بعد ہرمن پریت کور کا عزم
پشاور زلمی کی جانب سے محمد باسط اور علی رضا نے ۳۔۳؍ جبکہ ایرون ہارڈی ۲؍ وکٹ حاصل کئے۔ سفیان مقیم اور مائیکل بریسویل نے ۱۔۱؍ کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل کوئٹہ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی نے مقررہ اوورز میں کپتان بابر اعظم کی ناٹ آؤٹ سنچری کے بدولت ۳؍ کھلاڑیوں کی نقصان پر ۲۵۵؍ رنز اسکور کیے۔ زلمی کی جانب سے دیگر بلے بازوں میں کوشل مینڈس ۸۳، فرحان یوسف ۱۹؍ اور محمد حارث ۱۶؍ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ایرون ہارڈی نے ۲۶؍ رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ابرار احمد، عثمان طارق اور الزاری جوزف نے ۱۔۱؍ وکٹ حاصل کیا۔