Inquilab Logo Happiest Places to Work

`کاش میرے والد نے ڈریم گرل۲؍ دیکھی ہوتی`

Updated: August 30, 2023, 11:31 AM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ اسٹار آیوشمان کھرانہ نے ڈریم گرل ۲؍ کے ساتھ اپنے کریئر کا سب سے بڑا آغاز درج کیا ہے!

Ayushmann Khurrana. Photo. INN
آیوشمان کھرانہ تصویر:آئی این این

بالی ووڈ اسٹار آیوشمان کھرانہ نے ڈریم گرل ۲؍ کے ساتھ اپنے کریئر کا سب سے بڑا آغاز درج کیا ہے! انہوں نے اپنے باکس آفس پر پہلے ۳؍ دنوں میں ۴۰ء۷۱؍ کروڑ روپے کمائے ہیں ۔ آیوشمان اپنی زندگی کے اس خاص لمحے میں اپنے والد پی کھرانہ کو یاد کر رہے ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ ان کے والد ڈریم گرل۲؍ دیکھ سکیں !جب آیوشمان سے اس کامیابی کی کہانی کے بارے میں بات چیت کرنے کیلئے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ کاش میرے والد اس کا تجربہ کرنے کیلئے یہاں ہوتے۔ ڈریم گرل ان کی پسندیدہ فلم تھی۔ انہیں بہت فخر تھا کہ میں نے کس طرح فرق کرنے کی کوشش کی۔ مجھے یاد ہے کہ وہ فلم دیکھتے ہوئے روئے تھے۔ انہوں نے پیش گوئی کی کہ یہ فلم شاندار کامیابی حاصل کرے گی۔ کاش وہ ڈریم گرل ۲؍ بھی دیکھ پاتے ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK